خطبات محمود (جلد 17) — Page 518
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷ ۵۰۹ سال ۱۹۳۶ء گلیوں میں مسلمان عورتوں کی لاشیں گنتے گھسیٹتے پھریں تب بھی میں اس لشکر کو نہیں روکوں گا جس کو محمد اللہ نے روانہ کرنے کیلئے تیار کیا تھا ہے اس کے بعد فرمایا کیا تم چاہتے ہو کہ ابن ابو قحافہ کا اپنی خلافت میں پہلا کام یہ ہو کہ وہ محمد ﷺ کے کسی حکم کو منسوخ کر دے۔ بظاہر یہ ایک چھوٹی سی بات معلوم ہوتی ہے اور زیادہ سے زیادہ اس سے بہادری کا وہ جذبہ ظاہر ہوتا ہے جو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے اندر تھا لیکن در حقیقت اسی میں ان کی کامیابی کا راز تھا۔ وہ قوت ارادی جس سے دنیا فتح ہو سکتی ہے اسی صورت میں پیدا ہو سکتی ہے جب کامل اطاعت اور فرمانبرداری کا مادہ انسان کے اور اندر ہو، جب وہ حیلے حجتیں نہ کریں، جب وہ اپنی تجویزوں اور اپنے قیاسات سے کام لینے کی بجائے اس حکم کو سنے جو اُسے دیا گیا ہو اور اُس پر پوری طرح عمل کرے۔ اگر انسان اس بات کی عادت ڈال لے تو اس صورت میں اسے بہت جلد کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔ پس ایک طرف میں دوستوں سے معذرت کرتا ہوں اور دوسری طرف انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ اس قسم کی کارروائیاں تمہیں قطعاً کامیابی عطا نہیں کر سکتیں ۔ جب تک تمہارے اندر ایسی فرمانبرداری پیدا نہ ہو کہ اگر تمہیں کہا جائے تلوار کی دھار پر اپنی گردنیں رکھ دو تو ایک بھی تم میں سے پیچھے نہ ہٹے اس وقت تک تمہیں اطاعت کا مقام حاصل نہیں ہو سکتا ۔ مؤمن کا کام صرف یہ ہوتا ہے کہ وہ ابتدائی تحقیق کر کے دیکھ لیتا ہے کہ مدعی خدا کا رسول ہے یا نہیں ۔ یا نبی کی جانشینی اور قائم مقامی کا دعویٰ کرنے والا صحیح معنوں میں اس کا قائم مقام اور جانشین ہے یا نہیں ۔ لیکن جب وہ اسے مان لیتا ہے تو پھر وہ دوسری آواز نہیں نکالتا۔ اس کی اپنی آوازیں بند ہو جاتی ہیں اور اس کیلئے صرف ایک ہی راستہ کھلا ہوتا ہے اور وہ یہ کہ وہ اُس کی فرمانبرداری اور اطاعت کرتا چلا جائے خواہ اسے آگ میں کودنا پڑے یا سمندر میں چھلانگ لگانی پڑے ۔ اسلام تو اسلام جب یہ بات کا فروں میں پیدا ہو جاتی ہے توہ بھی دنیا کو فتح کر لیتے ہیں ۔ ولین ایک معمولی ماں باپ کا بیٹا تھا لیکن وہ ایسے وقت میں فرانس میں پیدا فرانس کی حالت بہت گر رہی تھی ۔ فرانس اس سے پہلے بہت بڑی طاقت رکھتا تھا اور سارے یورپ پر اس کا رُعب اور دبدبہ تھا لیکن نپولین کے زمانہ میں فرانس اپنے عروج کی حالت سے گر رہا تھا۔ نپولین نے اسے سنبھالنا چاہا اور اس نے لوگوں سے یہ کہنا شروع کر دیا کہ جب تک تم