خطبات محمود (جلد 17) — Page 387
خطبات محمود ۳۸۷ سال ۱۹۳۶ء اٹھائے پھرتی رہی ہے اس لئے بہتر ہے کہ سوئی رہے نماز پھر پڑھ لے گی۔غرض قدم قدم پر جذبات اور احساسات اس کے سامنے آجاتے ہیں اور اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ نہ ان کی اصلاح ہوتی ہے اور نہ اس کی اپنی اصلاح مکمل ہوتی ہے اسی لئے خدا تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے کہ قُوا أَنْفُسَكُمْ وَ أَهْلِيكُمْ نَارًا سے اے میرے بندو! نہ صرف اپنے آپ کو دوزخ کی آگ سے بچاؤ بلکہ اپنے اہل وعیال کو بھی آگ سے بچاؤ۔تمہارا صرف اپنے آپ کو آگ سے بچانا کافی نہیں بلکہ دوسروں کو بچانا بھی ضروری ہے کیونکہ اگر دوسرانہیں بچے گا تو وہ تمہیں بھی لے ڈوبے گا۔پس اعمال کی اصلاح میں ایک بہت بڑی روک یہ بھی ہوتی ہے کہ اعمال کی اصلاح اُس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتی جب تک خاندان کی اصلاح نہ ہو اور خاندان کی اصلاح میں بسا اوقات انسان ا۔وں اور اپنی بیوی کی تکلیف کا خیال رکھنے کی وجہ سے ناکام رہتا ہے۔اس جگہ میں یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ اس سبب اور اس سے پہلے سبب میں بہت بڑا فرق ہے۔پہلا سبب یہ تھا کہ اعمال کی اصلاح اس لئے مشکل ہوتی ہے کہ اس کا انسانوں سے تعلق ہوتا ہے اور اس میں اس بات کا ذکر ہے کہ عمل کی اصلاح کیلئے خاندان کی اصلاح ضروری ہے اور بسا اوقات انسان عملی اصلاح سے اس لئے سستی کرتا ہے کہ وہ سمجھتا ہے اس سے دوسرے عزیز کو تکلیف ہوگی۔مثلاً جھوٹ بولنا بچے کہاں سے سکھتے ہیں؟ جھوٹ بولنا وہ یا ماں باپ سے سیکھتے ہیں یا بازاروں میں پھرنے والے لڑکوں سے۔اور بازاروں میں وہ اسی لئے پھرتے ہیں کہ ان کے ماں باپ کہتے ہیں کہ ہم اپنے بچے کو گھر میں کہاں بٹھائے رکھیں اس کا دل میلا ہوگا جس طرح اور بچے گلی کوچوں میں پھر رہے ہیں یہ بھی جائے اور پھرے۔اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ جاتا ہے اور دوسرے بچوں سے جھوٹ بولنا، گالیاں دینا اور چوری کرنا سیکھ جاتا ہے۔اگر وہ لڑکے کی تکلیف کا خیال نہ کرتے بلکہ اس کی نگرانی رکھتے اور بُرے لڑکوں کے پاس اسے نہ بیٹھنے دیتے تو نہ وہ گالیاں دینا سیکھتا ، نہ چوری کرنا سیکھتا، نہ جھوٹ بولنا سیکھتا مگر ماں باپ کی نرمی کی وجہ سے یہ تمام عیب پیدا ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ بچے کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے۔یہ روکیں ہیں جو اعمال کی اصلاح میں پیدا ہوتی ہیں۔گو اور بھی بعض اسباب ہیں جن کی وجہ سے اعمال کی اصلاح عقیدہ کی اصلاح کی نسبت زیادہ مشکل ہوتی ہے لیکن مثال کے طور پر میں نے آٹھ باتیں بتائی ہیں جن کی وجہ سے عمل کی