خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 221 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 221

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷ ۲۱۲ ۱۲ سال ۱۹۳۶ء اپنے نفوس کی اصلاح کی طرف توجہ کرو اور خدا تعالیٰ کی خشیت اور اس کی محبت پیدا کرو (فرموده ۱۰ را پریل ۱۹۳۶ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔ انسانی زندگی کے مختلف دور ہوتے ہیں۔ کچھ ان حالات کے لحاظ سے جو انسان پر گزرتے ہیں اور کچھ اُس علم کے لحاظ سے جو اُسے حاصل ہوتا ہے۔ یعنی کبھی تو وہ ایسے حالات میں سے گزر رہا ہوتا ہے جو اُس کی ترقی کا موجب ہوتے ہیں اور کبھی ایسے حالات میں سے گزر رہا ہوتا ہے جو اس کے تنزل کا موجب ہوتے ہیں۔ پھر کبھی وہ سمجھ رہا ہوتا ہے کہ میں ایسے حالات میں سے ا گزر رہا ہوں جو میرے لئے ترقی کا سامان اپنے اندر رکھتے ہیں اور کبھی وہ سمجھ رہا ہوتا ہے کہ میں رہا جو میرے ترقی اپنے اندر ہیں اور یہی وہ مجھ رہا ہوتا ہے کہ میں ایسے حالات میں سے گزر رہا ہوں جو میرے لئے تنزل کا سامان اپنے اندر رکھتے ہیں لیکن حقیقتاً اس اپنے رکھتے ہیں کا خیال درست نہیں ہوتا۔ اس حالت میں جب وہ گھبراہٹ کا اظہار کر رہا ہوتا ہے اس کیلئے خوشی اور مسرت کا مقام ہوتا ہے اور جب خوشی کا اظہار کر رہا ہوتا ہے اس کیلئے گھبرانے اور رونے کا مقام ہوتا ہے۔ مؤمنوں کو اللہ تعالیٰ اونچا کر رہا ہوتا ہے لیکن بظاہر انہیں اپنے سامنے مشکلات نظر آتی ہیں ۔ مؤمنوں اور کفار کا مقابلہ بھی اسی طرح کا ہوتا ہے۔ دونوں کی حالتیں در حقیقت عدم علم کی وجہ