خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 119 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 119

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷ ۱۱۰ سال ۱۹۳۶ء نَجْعَلُكَ فِي نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوذُبِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ اور رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنِي وَانْصُرُنِي وَارْحَمْنِی ۔ اس کے علاوہ اور بھی دعا ئیں اپنی زبان میں کرو جنہیں دلی جوش کے ساتھ خدا تعالیٰ کے حضور پیش کر سکو ۔ اس تعلیم پر عمل کر کے دیکھ لو تم محسوس کرو گے کہ تم اکیلے نہیں اور نہ دنیا کی نگاہوں میں یتیم ہو کیونکہ ہما را خدا ہما را روحانی باپ ہے اور جو بندے اس زندہ اور حی و قیوم خدا کے بیٹوں کی مانند پیارے ہوں وہ یتیم نہیں ہوتے اور نہ ہی اور نہ کبھی ہو سکتے ہیں کیونکہ وہ زندہ رہنے والا خدا ہے ۔ یتیم وہ تب ہوں جب خدا مرے لیکن جب خدا کبھی مر نہیں سکتا تو وہ بھی کبھی یتیم نہیں ہو سکتے ۔ پس تمہارے لئے یتم کا ہونا نا ممکن ہے۔ تم مایوس مت ہو بلکہ تم اپنے زندہ خدا کے آستانہ پر گر جاؤ اور اس سے تضرع اور عاجزی سے دعائیں مانگو تب تم دیکھو گے کہ وہ دیو جو غضبناک شکلیں بنا کر تمہیں ڈرا رہے ہیں اور تمہیں اس وقت خوفناک صورتوں میں نظر 66 آ رہے ہیں وہ دُھواں بن کر اُڑ جائیں گے اور ان کا نام ونشان تک دنیا میں نہیں رہے گا ۔ ( الفضل ۱۷ مارچ ۱۹۳۶ء) ا بخاری کتاب الرقاق باب القصد والمداومة على العمل صفحه ۱۲۱ احدیث نمبر ۶۴۶۳ مطبوعہ دار السلام رياض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية بخاری کتاب المغازی باب نزول النبى الله الله الحجر صفحہ ۷۵۳ حدیث نمبر ۴۴۲۳ مطبوعہ دار السلام رياض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية س بخاری کتاب بدء الوحي باب كيف كان بدء الوحى (الخ) صفحہ احدیث نمبرا مطبوعہ دار السلام رياض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية المَاعُون : ۵ ۲۹: المؤمن : ٢٩ وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَمَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ (البقرة: 9) ۶۳: ك النمل: ٦٣ 스 آل عمران : ۹۳