خطبات محمود (جلد 17) — Page 706
خطبات محمود 2۔4 سال ۱۹۳۶ کیا اتنا بڑا ہوتا ہے؟ اس نے کہا نہیں اس سے بہت بڑا ہوتا ہے۔آخر اس نے تین چھلانگیں ماریں اور کہا کیا اتنا بڑا ہوتا ہے سمندر کے مینڈک نے سر ہلا دیا جس پر کنویں کے مینڈک نے اس سے منہ پھیر لیا اور کہا میں ایسے جھوٹے سے بات نہیں کرتا۔پس فِی صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ میں اللہ تعالی نے یہ گر بتایا ہے کہ اگر تم ترقی کرنا چاہتے ہو تو جتنا بھی تم کام کرواتنی ہی تم پر اپنی کمزوری واضح ہوتی چلی جائے گی۔اگر کسی کے دل میں یہ خیال آئے کہ اسے اس کے اعمال کے بدلہ میں کیا ملا ہے تو یہ اُس کا منافقت کی طرف پہلا قدم ہوگا اور اگر اس کے اندر یہ احساس ہو کہ اس نے کچھ بھی نہیں کیا تو خدا تعالیٰ قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ کے وعدے کے مطابق اسے ضرور کامیاب کرے گا۔ہماری جماعت میں بھی ٹھو کر کھانے والے ایسے ہی لوگ تھے جیسے ڈاکٹر عبدالحکیم کہ وہ کی چندے بھی دیتا تھا اور اُس نے کتابیں بھی لکھیں لیکن اس سے کم چندے دینے والے مرتے وقت تک ایمان پر قائم رہے اور خدا تعالیٰ نے اُن کو قبول کر لیا۔پس جو احمدی یہ شکوہ کیا کرتے ہیں کہ انہوں نے چندے بھی دیئے لیکن اس کا ان کو کوئی اجر نہیں ملا ان کو چاہئے کہ وہ اپنے اندر سچا ایمان پیدا کریں اور اپنی کمزوریوں پر استغفار کریں جب ان کے دل سے یہ احساس جاتا رہے گا کہ انہوں نے کچھ کیا ہے تو اللہ تعالیٰ ان کو ایمان کے اعلیٰ ثمرات سے متمتع فرمائے گا اور انہیں دینی اور دُنیوی دونوں رنگ میں کامیابیاں عطا فرمائے گا۔ل المؤمنون: ٣،٢ ( الفضل ۲۷ ستمبر ۱۹۶۱ء) بخاری کتاب التفسير - تفسير سورة الفتح باب قوله إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا بخاری کتاب التفسير باب القصد والمداومة على العمل صلى الله بخاری کتاب الجنائز باب ماجاء فی قبر النبي عليه (الخ)