خطبات محمود (جلد 17) — Page 314
خطبات محمود ۳۱۴ ١٨ سال ۱۹۳۶ اگر دنیا کو فتح کرنا چاہتے ہوتو عملی زندگی میں بھی تعلیم اسلام کے مطابق تغیر پیدا کرو (فرموده ۲۲ رمئی ۱۹۳۶ء) تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- میں نے بار ہا بیان کیا ہے کہ ہماری جماعت معمولی جماعتوں کی طرح نہیں ہے بلکہ اس کے قیام کی غرض دنیا کے موجودہ نقشہ کو بدل دینا ہے۔اسلام کے عقائد پر دراصل اتنا حملہ آجکل نہیں جتنا کہ اسلامی شریعت اسلامی طریق اور اسلامی سنت پر ہے اور چونکہ یہ حملہ نہایت باریک ہوتا ہے پھر اس میں نفس کی سہولت اور آرام کا بھی بہت کچھ دخل ہوتا ہے اس لئے ایسے حملے کا دفاع نہایت ہی مشکل ہو جاتا ہے۔چنانچہ اگر ہم غور کر کے دیکھیں تو جہاں احمدیت نے لوگوں کے عقائد میں ایک عظیم الشان تغیر پیدا کر دیا ہے وہاں عملی دنیا میں تغیر نہایت ہی قلیل نظر آتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے جب دعوی فرمایا اُس وقت تمام کے تمام مسلمان إِلَّا مَا شَاءَ الله اس خیال اور اس عقیدہ کے تھے کہ حضرت عیسی علیہ السلام آسمان پر زندہ موجود ہیں اور وہ دوبارہ دنیا میں آئیں گے اور یہ عقیدہ باوجود اس کے کہ عقل و نقل کے بالکل خلاف تھا، باوجود اس کے کہ انسانی فطرت اس کو رڈ کرتی ہے پھر بھی دنیا میں اس قدر مقبول تھا کہ اس ایک مسئلہ کی وجہ سے ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف سارے ہندوستان میں ہی نہیں