خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 211 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 211

خطبات محمود ۲۱۱ سال ۱۹۳۶ء انکسار سے جھک جاؤ گے تو وہ تمہیں توفیق دے گا کہ اپنے آسمانی باپ کا ورثہ حاصل کر سکو لیکن اگر سستی اور غفلت کرو گے تو اس میں کیا شبہ ہے کہ خالی منہ سے نکلی ہوئی دعائیں قبول نہیں کی ہوا کرتیں۔اللہ تعالیٰ کے حضور وہی دعا قبول ہوتی ہے جو دل کے خون سے لکھی جائے زبان کی آواز قبول نہیں ہوتی بلکہ دل کے خون کی تحریر قبول ہوتی ہے۔اگر دعاؤں کے ساتھ دل کے خون کے کی چھینٹے دو گے تو کامیابی کے رستے کھل جائیں گے ورنہ جو برکتیں تمہارے لئے مقدر ہیں وہ انتظار کریں گی جب تک کہ تم ان کے قابل نہ ہو جاؤ۔انہیں لینا تمہارے اختیار میں ہے چاہے جلد حاصل کرلو اور چاہے ملتوی کرالو۔البقرة: ٤٦ (الفضل ۱۱ را پریل ۱۹۳۶ ء ) کے بخاری کتاب الصوم باب في فضل الصوم سے متی باب ۵ آیت ۴۰۔برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور ۱۹۲۲ء متی باب ۵ آیت ۳۹۔برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور ۱۹۲۲ء ه القصص: ۳۹ فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللَّهُ أَنْ تُرْفَعَ ( النور : ۳۷) ك الاعراف: ۱۵۷