خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 204 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 204

خطبات محمود ۲۰۴ سال ۱۹۳۶ء کر کے لیٹ گیا۔تھوڑی دیر کے بعد میں نے دیکھا کہ اللہ تعالیٰ ایک عورت کی شکل میں آیا اس کے ہاتھ میں ایک سبز شاخ ہے جس کے سرے پر کچھ پتے بھی موجود ہیں اور جس طرح ماں بعض اوقات کی بچہ پر بظاہر غصہ کا اظہار کر رہی ہوتی ہے مگر حقیقت وہ محبت کا اظہار کرتی ہے اسی طرح وہ چھڑی پکڑ کر مجھے کہتا ہے کہ اُٹھ کر چار پائی پر لیٹتا ہے یا نہیں؟ مجھے یاد نہیں کہ چھڑی مار دی ہے یا نہیں لیکن رویا میں میں نے دیکھا کہ اس کے ایسا کہنے پر میں کود کر چار پائی پر جا پڑا۔اس کے ساتھ ہی میری آنکھ کی کھل گئی اور میں نے دیکھا کہ میں واقع میں بھی گود کر چار پائی کی طرف جارہا تھا۔گویا اللہ تعالیٰ نے کی اس طرح محبت کے ساتھ مجھے بتایا کہ تمہارا از مین پر لیٹنا مجھے شاق گزرتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ کی محبت کا اندازہ وہی لوگ لگا سکتے ہیں جنہوں نے ایسا نقشہ دیکھا ہو۔اللہ تعالیٰ کی محبت کے مقابلہ میں ماں باپ، بیوی، خاوند ، بہن، بھائی ، دوست احباب غرضیکہ دنیا کی کی سب محبتیں بیچ ہوتی ہیں اور کوئی بھی عقل یہ تسلیم نہیں کر سکتی کہ جس نے محبت پیدا کی اس کے مقابلہ میں کوئی محبت ٹھہر سکتی ہے۔پس اگر مصیبت اور تکلیف کے ایام میں مؤمن اپنی مرضی سے اور تکالیف اپنے اوپر ڈال لے تو اللہ تعالیٰ کی غیرت معاً بھڑک اٹھتی ہے۔وہ جب دیکھتا ہے کہ بندہ تھی اس کی محبت اور عشق میں اتنا گداز ہے کہ تکالیف پر بجائے شکوہ اور گلہ کرنے کے اور ان پر رنجیدہ کی ہونے کے خود بخو داور بوجھ اپنے اوپر ڈالنے کیلئے تیار ہو گیا ہے تو معاً اس کی تکالیف کو دور کر کے اس کی محبت کی قربانی کو قبول کر لیتا ہے اس لئے اس موقع پر روزہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنے والی چیز ہے اور اس کا اندازہ روحانی لوگ ہی کر سکتے ہیں۔پس اس ہتھیار کو معمولی نہ سمجھو دنیا میں لوگ بھوکے رہ کر کمزور ہو جاتے ہیں مگر خدا تعالیٰ نے ہمیں وہ نسخہ بتایا ہے کہ بھوکے رہ کر ہم طاقتور ہو سکتے ہیں۔مؤمن جب فاقہ کرتا ہے تو اسے ایسی طاقت حاصل ہوتی ہے کہ جس کے مقابل پر بڑی بڑی طاقتیں بیچی ہوتی ہیں۔یا درکھنا چاہئے کہ روحانی دنیا بالکل نرالی ہے اور یہاں بعض باتیں دوسری دنیا کی نسبت کی عجیب ہوتی ہیں۔فرعون جب حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مقابل پر دلائل سے شکست کھا کر عاجز کی آ گیا تو اس نے تمسخر کا طریق اختیار کیا اور وزراء سے کہا کہ اونچاصل تیار کراؤ۔لَعَلَى اطَّلِعَ إِلَى اله مُوسَى ھے۔اس طرح میں موسیٰ کے خدا کو دیکھ آؤں مگر دیکھو ! خدا تعالیٰ بھی کیا لطیفہ کرتا ہے اُس