خطبات محمود (جلد 17) — Page 148
خطبات محمود ۱۴۸ سال ۱۹۳۶ء جیسا کہ میں نے بتایا تھا ان میں سے بہت بڑی تدبیر دعا اور انابت الی اللہ کی ہے۔دنیوی سامان اور دنیوی تدابیر جہاں جاکر رہ جاتی ہیں، جہاں پہنچ کر وہ بیکار ثابت ہوتی ہیں، جہاں وہ بعض وقت مضحکہ خیز بن جاتی ہیں وہاں صرف دعا ہی ایک ایسا ہتھیار ہے جو آسمان سے فرشتوں کی فوج لے آتا ہے اور زمینی روکوں کو دور کر کے شرارت کو ملیا میٹ کر دیتا ہے۔میں نے بتایا ہے کہ بعض دفعہ ظاہری تدابیر مضحکہ خیز نظر آتی ہیں اس سے میری مراد یہ ہے کہ الہی سلسلوں کے افراد کے پاس جو سامان ہوتا ہے وہ نہایت قلیل اور کام نہایت عظیم الشان ہوتا ہے۔ظاہر بین نگاہ میں وہ تدابیر اور سامان بیچ ہوتے ہیں اور کام کے مقابلہ میں ان کی کوئی حقیقت معلوم نہیں ہوتی۔دیکھنے والا نان ظاہر بین خیال کرتا ہے کہ یہ لوگ حماقت کی بات کر رہے ہیں بالکل اُسی طرح جس طرح کہتے ہیں کہ ایک پرندہ رات کو لاتیں آسمان کی طرف کر کے سوتا ہے کہا جاتا ہے کہ جب دوسرے پرندوں نے اُس سے دریافت کیا کہ تم ایسا کیوں کرتے ہو؟ تو اُس نے کہا شاید رات کو جب ساری دنیا سوئی ہوئی ہوتی ہے آسمان گر پڑے میں لاتیں اس لئے او پر کرتا ہوں کہ اُسے سہارا دے کر روک لوں تا دنیا نیچے آ کر تباہ نہ ہو جائے۔یہ ایک مثال بنائی گئی ہے اسی قسم کی مضحکہ خیز صورتوں میں جیسی میں نے بیان کی ہے۔جب کام بہت بڑا ہو ، طاقت بہت کم ہو اور بوجھ بہت زیادہ اُس وقت جو تھوڑی سی طاقت والا بڑا بوجھ اُٹھانے کو تیار ہو جاتا ہے دنیا کی نظر میں اُس کی یہ حرکت مضحکہ خیز ہوتی ہے لیکن جس وقت کوئی ایسا انسان جس کے پیچھے ایمان، قربانی اور ایثار کی روح کام کر رہی ہو اپنی طاقت سے بہت زیادہ بوجھ اُٹھانے کیلئے آگے بڑھتا ہے تو وہ نظارہ ایک سمجھ دار انسان کیلئے رقت انگیز ہوتا ہے مضحکہ خیز نہیں ہوتا۔ایک مجنون اور پاگل، احمق اور بیوقوف جب وہی کام کرتا ہے تو وہ مضحکہ خیز ہوتا ہے لیکن جب مؤمن بہادر اور جری مؤمن خدا تعالیٰ کے نام پر ہر چیز قربان کر دینے کا ارادہ رکھنے والا مؤمن آگے بڑھتا ہے تو دیکھنے والوں کو ہنسی نہیں آتی بلکہ ان کے دل درد سے پُر ہو جاتے اور آنکھیں آنسوؤں سے بھر جاتی ہیں۔بدر کے موقع پر ایک ہزار تجربہ کارسپاہی جن پر عرب کی قوم کو فخر تھا، جن پر مکہ کے لوگ ناز کرتے تھے ، جن کو قریش کا قیمتی سرمایہ کہا جاتا تھا ، جو صنادید عرب کہلاتے تھے ، جو اہلِ عرب کی بڑی سے بڑی مجلسوں میں مسند پر بیٹھنے والے تھے، تجربہ کار اور پورے ساز وسامان کے ساتھ اس