خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 761 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 761

خطبات محمود ۷۶۱ سال ۱۹۳۵ء میں نو جوانوں کو پھر نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے اندر وسعت نظر اور بلند ہمتی پیدا کرو۔دیکھو! انگریز کس طرح دنیا میں پھیل گئے ہیں۔کسی وقت وہ ایسے ہی کمزور تھے جیسے آج ہم ہیں۔یہاں کے لوگ اس بات سے چڑتے ہیں کہ انگریز غیر ملک سے آ کر یہاں حکومت کرتے ہیں مگر میں کہتا ہوں اعتراض کرنے والے کیوں نہ ان کے ملک چلے گئے۔انگریز اب چار کروڑ ہیں مگر اُس وقت صرف کروڑ ڈیڑھ کروڑ ہی تھے مگر تم ۳۳ کروڑ تھے اور باہر نہ نکل سکے۔تمہیں کس نے روکا تھا کہ باہر نکلو۔خدا کا قانون یہی ہے کہ جو دنیا کے لئے باہر نکلتا ہے خدا اُس کے آگے دنیا کو ڈال دیتا ہے اور دنیا کی حکومت اُسے عطا کر دیتا ہے اور اسی طرح جو دین کے لئے باہر نکلتا ہے اُسے دین کی حکومت عطا کر دیتا ہے۔انگریز دنیا کے لئے باہر نکلے خدا تعالیٰ نے دنیا انہیں دی تم دین کے لئے نکلو گے تو خدا تمہیں دین عطا کرے گا۔میں نے افسوس کے ساتھ دیکھا ہے کہ مبلغین کلاس کے سوا باقی مدرسہ احمد بید اور مولوی فاضل کلاس کے طلباء دینی تعلیم سے بہت کم واقف تھے انہیں دورانِ تعلیم باہر بھیجتے رہنا چاہئے تا وہ مطالعہ وسیع کریں اور واقعیت بڑھے۔شعبہ تعلیم کو میں توجہ دلاتا ہوں کہ خالی مولوی فاضل کسی کام کے نہیں اور وہ ہر جگہ ناکام ہوں گے۔یہ کوئی عذر نہیں کہ امتحان کی تیاری کراتے ہو اس تیاری کے ساتھ ہی دینی تعلیم ہونی چاہئے۔مدرسہ احمدیہ اور مولوی فاضل کلاس کے بعض طالب علم دینی تعلیم میں بہت کچے ثابت ہوئے بلکہ بعض ہائی سکول کے طلباء ان سے زیادہ واقف تھے پس ایسا انتظام کیا جائے کہ ہر لڑکا ہر مہینہ میں ایک تقریر ضرور باہر جا کر کرے۔اس سے ان کا علم بڑھے گا اور دماغ میں روشنی پیدا ہو اب میں پھر اصل سوال کی طرف لوٹتا ہوں میں نے ذکر کیا تھا کہ اس سال بھی وقف کرنے والے آدمیوں کی ضرورت ہے گزشتہ سال کے کاموں کے علاوہ بعض اور کام بھی میرے مد نظر ہیں۔مثلاً میرا ارادہ ہے کہ اس سال کی تحریک میں بریکاری کو دور کرنا بھی شامل کر لیا جائے اس وقت غریب اور بیکار لوگوں کو مدد دی جاتی ہے میں چاہتا ہوں کہ آئندہ ان کو کام پر لگا یا جائے۔ہماری آمد کا بہت سا حصہ تو تبلیغ پر صرف ہوتا ہے ، کچھ تعلیم پر، کچھ مرکز کے کارکنوں پر اور اسی طرح لنگر خانہ پر بھی۔سالانہ جلسہ کے اخراجات کو ملا کر ۲۶،۲۵ ہزار روپیہ خرچ ہوتا ہے۔اس کے بعد غرباء کی امداد کے