خطبات محمود (جلد 16) — Page 448
خطبات محمود ۴۴۸ سال ۱۹۳۵ء بُرے ہوتے ہیں ہماری پولیس کی براءت کی ضرورت نہیں۔پس جو افسر اصلاح کو مقدم سمجھتے ہیں وہ ان باتوں پر بُر انہیں مناتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ غذار ہیں اور ان کی اصلاح ضروری ہے۔قوم کی طاقت اس میں ہوتی ہے کہ غذاروں کی اصلاح کی جائے جو قوم غذاروں کو چھپاتی ہے وہ اپنی محبت دلوں سے نکال دیتی ہے۔غذاروں کی اصلاح سے پر سٹیج PRESTIGE) کم نہیں ہوتا بلکہ بڑھتا ہے مگر بعض افسروں کو پھر بھی یہ بات بری لگتی ہے۔اس کے برخلاف میرا یہ کہنا کہ انگریز قوم اچھی ہے ہماری جماعت کے بعض افراد کو اب بُرا لگتا ہے اور ملک کی بعض دوسری قوموں کو بھی مگر مجھے اس کی پرواہ نہیں میرے سامنے ہمیشہ نجاشی کا قول رہتا ہے جو حبشہ کا بادشاہ تھا وہی حبشہ جس پر اٹلی حملہ کر رہا ہے۔جب کفار کے مظالم سے تنگ آکر بعض صحابہ اس کے ملک میں ہجرت کر گئے تو کفار نے دو آدمی بہت سے تحائف وغیرہ دے کر اس کے پاس بھیجے اور کہلا بھیجا کہ آپ سے ہماری ہمیشہ صلح رہی ہے ان لوگوں کو واپس کر دیں۔جب وہ لوگ درباریوں کو رضا مند کرنے کے بعد پیش ہوئے تو اس نے صحابہ کو بلایا اور ان سے حالات دریافت کئے اور ان کے حالات سن کر انہیں واپس کرنے سے انکار کر دیا۔اس پر پھر مکہ کے سفیروں نے امراء سے مل کر اس پر زور ڈالا اور اس دفعہ اُسے یہ کہہ کر جوش دلانا چاہا کہ یہ لوگ مسیح کو گالیاں دیتے ہیں جس طرح آج ہمارے متعلق کہا جاتا ہے کہ ہم نَعُوذُ بِاللهِ حضرت مسیح علیہ السلام کی ہتک کرتے ہیں اس پر اس نے صحابہ کو پھر بلوایا اور پوچھا کہ حضرت مسیح کے متعلق تم لوگوں کا کیا خیال ہے؟ انہوں نے قرآن کی آیات پڑھ کر سنا ئیں۔اس پر نجاشی نے ایک تنکا اُٹھایا اور کہا خدا کی قسم! میں مسیح کو اس درجہ سے اس تنکا کے برابر بھی کم و بیش نہیں سمجھتا۔میرا ایمان بالکل یہی ہے۔ایک عیسائی بادشاہ کے منہ سے یہ بات سن کر درباری جوش میں آگئے اور کہا کہ تم کا فر ہو گئے ہو جو خدا کے بیٹے کو انسان کہتے ہو اور معمولی نبی تمہیں اس کے انجام کا علم ہے ؟ تب اس نے کہا کہ تم کو معلوم ہے میں چھوٹا بچہ تھا کہ میرا باپ فوت ہو گیا اور میرے گارڈین نے چاہا کہ مجھے تخت سے محروم کر دے اور تم سب اس کے ساتھ سازش میں شریک ہو گئے کوئی ایک بھی میرے ساتھ نہ تھا اُس وقت اللہ تعالیٰ نے میرا ساتھ دیا اور جس خدا نے مجھے یہ تاج وتخت دلوایا کیا تم سمجھتے ہو کہ اس کے مقابلہ میں میں تمہاری کوئی پروا کروں گا ؟ جاؤ جو تمہارا دل چاہے کرو میرا بھی سچائی کے بارہ میں یہی حال ہے۔اس کے مقابل میں مجھے نہ حکومت کی پروا ہے نہ رعایا کی اور نہ اپنی جماعت کی ، میری