خطبات محمود (جلد 16) — Page 811
خطبات محمود سال ۱۹۳۵ء کیا مذہب کے بارہ میں میرا اپنے بیوی بچوں پر بھی کوئی حق نہیں۔اگر میری کوئی بیوی یا بچہ کہہ دے کہ میں احمدی نہیں تو مذہبی لحاظ سے اُس پر میرا کوئی حق نہیں۔اور اسی طرح اگر تم میں سے کوئی یہ کہہ دے کہ وہ بیعت میں نہیں رہنا چاہتا یا بعض شرائط کے ساتھ بیعت رکھنا چاہتا ہے اور میں اُس کی بیعت کو قبول کرلوں تو میرا حق نہیں کہ ان شرطوں سے آگے اُسے جانے کے لئے مجبور کروں۔جیسے رسول کریم نے اہل مدینہ کی پہلی بیعت میں شرط منظور کی تھی کہ مدینہ کے مسلمان اُسی وقت رسول کریم کے دشمنوں سے جنگ کریں گے جب کہ وہ مدینہ پر حملہ آور ہوں۔مدینہ سے باہر وہ لڑائی کے ذمہ دار نہ ہوں گے۔اگر اسی طرح آج کوئی شرطی بیعت کرنا چاہتا ہے تو اسے بیعت سے پہلے واضح کر دینا چاہئے تا کہ میں چاہوں تو اُس کی بیعت قبول کروں اور چاہوں تو رڈ کر دوں۔اور اگر ایسے شخص کی بیعت منظور کروں تو بے شک میرا حق نہیں ہو گا کہ اُسے اُس حد سے آگے لے جاؤں جس حد تک ساتھ چلنے کا اُس کا وعدہ ہو۔لیکن جو شخص پہلے بے شرط بیعت کرتا اور بعد میں شرطیں باندھتا ہے۔دین کے لئے قربانی کرنے سے ہچکچاتا اور بہانے بناتا ہے وہ نہیں کہ سکتا کہ مجھ سے کیوں مطالبہ کیا جاتا ہے میں کہوں گا کہ تمہارے اپنے اقرار کی وجہ سے تم سے مطالبہ کیا جاتا ہے پس اللہ تعالیٰ صحابہ کرام سے رسول کریم ﷺ کے ذریعہ دریافت کرتا ہے کہ میں تو تم سے مدد مانگنے کے لئے نہیں گیا تھا تم نے خود کہا تھا کہ ہم مہاجر اور انصار بنتے ہیں ورنہ جب تم نہیں تھے اُس وقت بھی خدا اپنے رسول کی مدد کرتا تھا تم نے کہا ہم مدد کرتے ہیں خدا تعالیٰ نے کہا کہ اچھا! ہم خدمت کا موقع تمہیں دیتے ہیں ہاں اگر تم خود مدد کرنا نہ چاہو تو ہم تمہیں مجبور نہیں کر سکتے۔یہ دیکھ لو کہ جب ہمارا رسول صرف ایک ساتھی کے ساتھ مکہ سے باہر نکلا تھا اس وقت اُس کی کس نے مدد کی تھی ؟ یا د رکھنا چاہئے کہ بعض لوگ ثَانِيَ اثْنَيْنِ کا ترجمہ دو میں سے دوسرا کرتے ہیں اور اعتراض کرتے ہیں کہ اس میں شانسی کا لفظ زائد آ گیا ہے لیکن یہ درست نہیں۔ثَانِيَ اثْنَيْنِ کے معنی ہی یہ ہیں کہ جب اُس کے ساتھ صرف ایک شخص تھا یعنی دو شخصوں میں سے یہ ایک تھا۔اس میں کوئی لفظ زائد نہیں اور جو اس کے کوئی اور معنے کرتا ہے وہ عربی سے ناواقفی کی وجہ سے ایسا کرتا ہے۔غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب کافروں نے ہمارے رسول کو نکال دیا تو اُس وقت جب صرف ایک ساتھی اس کے ساتھ تھا اُس وقت بھی ہم نے اس کی مدد کی۔یہ اشارہ غار ثور کے واقعہ کی طرف ہے تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ جب بعض صحابہ حبشہ کو اور بعض