خطبات محمود (جلد 16) — Page 496
خطبات محمود ۴۹۶ سال ۱۹۳۵ء ہو سکتے۔پس ضروری ہے کہ تقدیروں کو بدلنے کے لئے قربانیاں کرو جہاں لیگ تدبیروں سے کام لے تم اپنے نفسوں کو بدل دو تم میں کوئی جھوٹا اور فریبی نہ ہو، کوئی بد دیانت نہ ہو ، کوئی فسادی نہ ہو۔تمہارا امام ہونے کی حیثیت سے مجھے تمہارے لئے سب سے زیادہ غیرت ہے مگر میں افسوس کے ساتھ کہتا ہوں کہ اگر کوئی مجھ سے پوچھے تو میں نہیں کہہ سکتا کہ تم اس معیار پر پہنچ چکے ہو کہ خدا تعالیٰ دوسروں کو مٹا کر تمہیں ان کی جگہ قائم کر دے اور جب میں جو تمہارا امام ہوں یہ خیال رکھتا ہوں تو دوسروں پر تمہارا کیا اثر پڑ سکتا ہے پس میری آخری نصیحت یہ ہے کہ تقدیروں کو بدل دو اور یہ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ تمہارے سچ کے مقابلہ میں کسی کا سچ ، تمہارے عدل و انصاف کے مقابلہ میں کسی کا عدل و انصاف، تمہاری دیانت کے مقابلہ میں کسی کی دیانت ویسی ہی ماند پڑ جائے جیسے سورج کے مقابل میں دیا۔تمہاری ہمدردی سگے والدین سے بھی زیادہ ہو اور جس دن تم ایسے ہو جاؤ گے اللہ تعالیٰ تمہاری خاطر دنیا کو تباہ کرنے میں اتنا بھی درد محسوس نہیں کرے گا جتنا تم اس مچھر کو مارتے ہوئے کرتے ہو جو رات کو کاٹ کر تمہیں ستاتا ہے۔( الفضل ۱۶ / اگست ۱۹۳۵ء) ل وَإِذَا رَأَيْتَهُمْ تُعْجِبُكَ أَجْسَامُهُمْ وَإِنْ يَقُوْلُوْا تَسْمَعُ لِقَوْلِهِمْ كَأَنَّهُمْ حُشُبٌ مُسَنَّدَةٌ يَحْسَبُونَ كُلَّ صَيْحَةٍ عَلَيْهِمْ هُمُ الْعَدُوُّ فَاحْذَرُهُمْ قَاتَلَهُمُ اللهُ أَنَّى يُؤْفَكُونَ (المنافقون :) مسلم كتاب البر والصلة والادب باب فضل الاحسان الى البنات النساء ۵۹: مسلم كتاب الجهاد والسير باب غزوة حنين بخاری کتاب المغازی باب قصة غزوة بدر۔المائدة ۲۵: کے بخاری کتاب المغازی باب قصة غزوہ بدر بخاری کتاب المناقب باب قصة الحبش و قول النبي يَا بَنِي أَرْفِدَة بخارى كتاب الجهاد باب التحريص على الرمي