خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 477 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 477

خطبات محمود ۴۷۷ سال ۱۹۳۵ء سے تم پر صرف دو پا بندیاں عائد ہیں۔اوّل شریعت شکنی مت کرود وسرے قانون شکنی مت کرو۔اس کے بعد جتنے جائز ذرائع سے تم کام لے سکتے ہو لو اور جتنے جائز ذرائع سے تم سلسلہ کی عظمت کو ملک میں قائم کر سکتے ہو اور اسکی ہتک کا ازالہ کر سکتے ہو یا سارے ملک کی عظمت اور وقار کو قائم کرنے کے لئے جد و جہد کر سکتے ہو کر و اور نڈر ہو کر کام کرو! میں اس موقع پر جماعت سے بھی کہتا ہوں کہ ان میں سے جو لوگ نیشنل لیگ کے ممبر بنے ہیں ، وہ اس کی کیا مالی امداد کرتے ہیں۔قربانی کے دعوے کرنے سے کیا بنتا ہے جبکہ عملی رنگ میں تم قربانی کرنے کے لئے تیار نہ ہو۔تم یہ نہیں کہہ سکتے کہ تم صدر انجمن کے چندے بھی دیتے ہو ، چندہ تحریک جدید بھی جاری ہے اور اب یہ نیا چندہ شروع ہو گیا ہے۔اگر تم اپنا سب کچھ احمدیت کو دینے کے لئے تیار نہیں ، اگر تم مالی امداد کرنے سے کسی وقت بھی گھبراتے اور کنارہ کشی اختیار کرتے ہو تو تم کیوں یہ کہہ کر جھوٹ بولتے ہو کہ ہماری جان اور ہمارا مال سلسلہ کے لئے حاضر ہے اور کیوں یہ کہہ کر جھوٹ بولتے ہو کہ اگر ہمیں حکم دیا جائے تو ہم اپنا سب کچھ خدمتِ اسلام کے لئے وقف کرنے کو تیار ہیں۔کیا کبھی روپیہ کے بغیر بھی کوئی کام چل سکتا ہے؟ اگر نہیں تو بغیر روپیہ کے نیشنل لیگ کا کام کس طرح چل سکے گا۔رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں کم سے کم روپیہ کی ضرورت ہوا کرتی تھی مگر اُس زمانہ میں بھی حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک دفعہ بارہ ہزار درہم چندہ دیا۔جب تک ہماری جماعت کی تمام نیشنل لیگیں اپنے اپنے پاؤں پر مضبوطی سے کھڑی نہیں ہو جاتیں ، جب تک ایک آل انڈیا باڈیز نیشنل لیگ قائم نہیں ہو جاتی ، جب تک اس کا ایک مستقل دفتر نہیں بن جاتا ، جب تک اس کے لئے ایک مستقل پریس کا انتظام نہیں ہو جاتا ، جب تک اس کا ایک مستقل سیکرٹری مقرر نہیں ہو جاتا ، جب تک اس کی شاخیں تمام ہندوستان میں پھیل نہیں جاتیں اور ان کی نگرانی اور قیام کے لئے انسپکٹر مقرر نہیں ہوتے اور جب تک اس کے لئے ایک مستقل والنٹیر کور مرتب نہیں ہو جاتی جو مفوضہ کا موں کو فوری طور پر سرانجام دے ، اُس وقت تک نیشنل لیگ کب کام کر سکتی ہے۔ہمارے آدمی شاید یہ سمجھتے ہوں کہ یہ کام اُسی وقت ضروری ہوتے ہیں جب لڑائی ہو رہی ہو۔امن کے زمانہ میں ان کی ضرورت نہیں ہوتی مگر یہ درست نہیں۔دنیا میں کبھی کوئی کام تنظیم کے بغیر نہیں ہو ا معمولی مدرسوں کے لئے بھی