خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 400 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 400

خطبات محمود سال ۱۹۳۵ء سکتی مگر بہر حال دشمن اسے جماعت کی طرف منسوب کر سکتا ہے۔پس آج کل ہماری جماعت پر نہایت ہی نازک موقع ہے اور ہم میں سے ہر ایک شخص کو پوری ہوشیاری اور دانائی کے ساتھ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے رہنا چاہئے۔میں جانتا ہوں کہ ہم اس وقت ایسے حالات میں سے گزر رہے ہیں جن میں صبر کا دامن انسان کے ہاتھ سے چھٹ سکتا ہے مگر میں پھر کہتا ہوں کہ صبر کرو، صبر کرو، صبر کرو اور اللہ تعالیٰ سے لوگوں کی ہدایت کے لئے دعائیں کرو اور اگر دعا سے بھی کام نہیں چلتا تو بددعا کرو اور کہو اے خدا! ان دشمنوں کو غارت کر۔ممکن ہے خدا تمہیں چھ مہینے سال دو سال یا چار سال ابتلاء میں رکھنا چاہے اور ممکن ہے اس سے بھی زیادہ عرصہ ابتلاؤں میں رکھنا اس کی مرضی ہو لیکن اگر سو سال کے بعد بھی خدا تعالیٰ کوئی ایسا نشان دکھائے جس سے ثابت ہو جائے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خدا تعالیٰ کی طرف سے تھے اور جماعت احمد یہ خدا تعالیٰ کا قائم کردہ سلسلہ ہے تو بھی ہماری روحیں آسمان سے اسے دیکھ کر خوش ہوں گی کیونکہ اگر دنیا میں ہمارے جسم رنج اور کوفت اُٹھاتے ہوئے فنا ہو گئے تو کوئی بات نہیں اصل خوشی وہی ہے جو خدا تعالیٰ کی رضا کے ماتحت انسانی روح کو حاصل ہوتی ہے۔( الفضل ۹ر جولائی ۱۹۳۵ء) نوح: ۲۷ بخارى كتاب التفسير - تفسير سورة الدخان۔باب قَوْلِهِ تَعَالى رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا (الخ) اسد الغابة جلد ۲ صفحه ۶ مطبوعه ریاض ۲۸۵ آه متی باب ۲۶ آیت ۴۰ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء ونگی: نمونہ۔مثال نَسَيًا مُنسِيًّا : بُھولی بسری چیز ك البقرة : ۲۱۵ الكوثر : ٣