خطبات محمود (جلد 16) — Page 580
خطبات محمود ۵۸۰ سال ۱۹۳۵ء کو بھی تحریک کر اگر وہ شامل نہ ہوں گے تو تجھ پر گناہ نہ ہو گا تجھ پر ذمہ داری صرف اپنے وجود کی ہے پس امام امام نہیں ہو سکتا اگر وہ جنگ کے وقت پیچھے ہٹ جائے۔اور میں تو اپنے خطبوں میں وضاحت کے ساتھ بیان کر چکا ہوں کہ میں مباہلہ میں شامل ہوں گا ، میرے بھائی اس مباہلہ میں شامل ہونگے ، میری بالغ اولاد اور میری بیویاں اس مباہلہ میں شریک ہوں گی۔چاہے مجلس میں موقع کے لحاظ سے وہ نہ آسکیں لیکن دعا میں وہ بھی شریک ہوں گی۔اس کے علاوہ میں نے کہا تھا کہ پانچ سو یا ہزار آدمی ہونگے۔اور ان کے لیڈروں کے پانچ سو یا ہزار آدمی ہونے چاہئیں تا معلوم ہو کہ ایک کثیر جماعت ایسی ہے جس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں پڑھی ہیں اور وہ یقین رکھتی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق یہ الزام کہ آپ نے رسول کریم ﷺ کی ہتک کی ہے صحیح ہے یا غلط۔ہماری جماعت اس الزام کو غلط قرار دے گی اور احرار اس الزام کو صحیح قرار دیں گے اور اس پر مباہلہ ہو جائے گا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ لاہور یا گورداسپور کی تعیین کیوں کی جاتی ہے اس میں بھی کوئی بھید معلوم ہوتا ہے۔مگر یہ ویسی ہی بات ہے جیسے کہتے ہیں کوئی سرد ملک کا آدمی تھا وہ ایک دفعہ گرمی کے موسم میں دو پہر کے وقت باہر دھوپ میں بیٹھا تھا کہ ایک راہ گزرنے ایسی حالت میں اسے دیکھ کر کہا بھائی ! سایہ میں بیٹھ جاؤ۔وہ کہنے لگا سایہ میں بیٹھ جاؤں تو مجھے کیا دو گے؟ میں نے تو ان پر احسان کیا اور ان کے ساتھ یہ رعایت کی کہ وہ ہمارے گھر میں نہ آئیں بلکہ ہم ان کے گھر پہنچ جائیں گے لیکن وہ کہتے ہیں اس میں بھی کوئی بات معلوم ہوتی ہے مباہلہ قادیان میں کیوں نہیں کر لیتے۔میں کہتا ہوں میرا اس میں کوئی حرج نہیں بے شک وہ قادیان آ کر ہم سے مباہلہ کر لیں۔میں نے تو ان کا فائدہ مدنظر رکھا تھا اور خیال کیا تھا کہ یہاں آنے کی انہیں تکلیف نہ اُٹھانی پڑے کیونکہ وہ کہتے رہتے ہیں کہ قادیان میں احمدیوں کی حکومت ہے اور یہاں ظلم ہوتا اور اندھیر مچا ہوا ہے پس میں نے انہیں اس ظلم سے بچانے کے لئے کہا تھا کہ لاہور یا گورداسپور میں مباہلہ کر لیا جائے اور اگر لاہور یا گورداسپور میں مباہلہ کرنے پر انہیں کوئی اعتراض ہے یا قادیان آ کر اپنی شان دکھانا مقصود ہے تو بے شک وہ قادیان آجائیں میری غرض تو شان دکھانا نہیں بلکہ یہ ہے کہ اپنی صداقت ظاہر ہو۔اگر قادیان میں انہیں اپنی شان دکھانے کا موقع میسر آ سکتا ہے۔یا لاہور اور گورداسپور میں مباہلہ ہونے پر انہیں کوئی خاص اعتراض ہے تو بے شک وہ قادیان آجائیں اور یہاں