خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 251 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 251

خطبات محمود ۲۵۱ ۱۵ سال ۱۹۳۵ء ان قربانیوں کے لئے تیار ہو جاؤ جو خدا تعالیٰ ہم سے چاہتا ہے (فرموده ۱۲ را پریل ۱۹۳۵ء) تشہد ،تعوّذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میرا پچھلا خطبہ وقت کی تنگی کی وجہ سے نامکمل رہ گیا تھا اور میرا ارادہ تھا کہ خدا توفیق دے تو دوسرے جمعہ میں اسے مکمل کر دوں گا لیکن اس عرصہ میں چونکہ مجھے یہ معلوم ہوا ہے کہ حکومت کے نزدیک بھی وہ احکام جو ہمارے بچوں کو ملتے رہے ہیں غلط ہیں اس لئے میں سمجھتا ہوں اب اس کے متعلق کچھ کہنا بے فائدہ ہوگا جو غرض تھی وہ پوری ہو چکی ہے۔اس کے بعد میں یہ بات کہنی چاہتا ہوں کہ جیسا کہ میں نے جماعت کو تو جہ دلائی تھی کہ ان میں سے ایک حصہ حیران ہے، وجہ کیا ہے کہ ایک آواز اُٹھتی ہے گورداسپور سے اس کی گونج پیدا ہو کر لاہور جا پہنچتی ہے مگر پھر بھی صدا بصحرا کا معاملہ رہتا ہے۔میں نے اشارۃ اس طرف توجہ دلائی تھی کہ انسانی فطرت پاکیزہ ہے اور جب تک یقینی طور پر یہ معلوم نہ ہو جائے کہ کوئی شخص بددیانتی کر رہا ہے اس کے متعلق حسنِ ظنی سے ہی کام لینا چاہئے پھر اس امر کے لئے بھی یقین کی وجوہ ہمارے پاس موجود ہیں کہ انگریز حکام کے لئے بد دیانتی کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔انگریزوں کو ہمارے جھگڑوں میں کوئی دخل نہیں اور بددیانتی انسان کسی وجہ سے ہی کر سکتا ہے کسی انگریز کو کسی خاص احمدی سے کوئی بغض یا