خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 194 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 194

خطبات محمود ۱۹۴ سال ۱۹۳۵ء جاری ہے یقیناً اس سورۃ میں بھی جاری ہونا چاہئے لیکن بظاہر یہ عجیب بات معلوم ہوتی ہے کہ إِنَّ الْمَوْتَ الَّذِي تَفِرُّونَ مِنْهُ فَإِنَّهُ مُلقِيكُم ! فرمانے کے بعدِینَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلوةِ مِنْ يَّوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلى ذِكْرِ اللهِ کہا گیا ہے اور بظاہر ان دو آیتوں کا جوڑ آ پس میں ملتا نہیں کیونکہ پہلے تو یہود کا ذکر تھا اور یہود کو ہی چیلنج دیا گیا تھا کہ اگر واقع میں تم اپنی اس تعلیم پر قائم ہو جو تمہیں دی گئی تو اس موت کو قبول کیوں نہیں کرتے جس کے بغیر کوئی قوم خدا تعالیٰ کی مقبول ، پیاری اور اس کی پسندیدہ نہیں ہو سکتی اور کیا وجہ ہے کہ تم اس سے بھاگتے ہو۔اس کے معا بعد فرماتا ہے یايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلوةِ مِنْ يَّوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ و کوئی نہ کوئی ان آیتوں کا آپس میں تعلق ہونا چاہئے مگر بظاہر وہ تعلق ان میں نہیں پایا جاتا لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے چونکہ سارے قرآن مجید میں ربط اور تعلق ہے اس لئے ضروری ہے کہ یہاں بھی ہو اور یہ یقینی بات ہے کہ ان دونوں آیتوں میں تعلق ہے جیسا کہ میں ابھی بیان کروں گا۔در حقیقت جمعہ کی نماز جو ساتویں دن کی نماز ہے مشابہت رکھتی ہے ایک اور روحانی زمانہ سے جو ساتویں ہزار سال کا ہے یعنی مسیح موعود کا زمانہ۔دنیا جمعہ کے دن آ کر خصوصیت کے ساتھ اسلامی احکام کے ماتحت تبلیغ اسلام کرتی ہے یعنی باقی نمازوں میں تو خاموشی سے نماز پڑھ لی جاتی ہے لیکن جمعہ کے دن خطبہ اور وعظ بھی ہوتا ہے پس جمعہ اسلامی عبادتوں میں وعظ کا دن ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس دن کو دوسرے دنوں پر فضیلت دی ہے کیونکہ دوسرے دنوں میں بندے کھڑے ہو کر صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں لیکن اس دن نہ صرف عبادت کی جاتی ہے بلکہ بندوں کو وعظ ونصیحت کرنے کے لئے خطاب بھی کیا جاتا ہے۔گویا جمعہ نشان ہے اللہ تعالیٰ کی عبادت اور بندوں پر شفقت کرنے کا اور یہی اسلام کا خلاصہ ہے۔اسلامی تعلیم کا لب لباب یہی ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کا کامل مطیع ہو اور اس کے بندوں پر شفقت کرنے والا ہو۔چنانچہ اس دن خطیب وعظ کرتا ہے جو شَفَقَتْ عَلَى لـنَّـــاس کی مثال ہے اور پھر عبادت کی جاتی ہے جو اطاعت الہی کا نام ہے پس جمعہ کا وعظ جامع بے شَفَقَتْ عَلَى النَّاس اور اطاعت الہی کا۔غرض تبلیغ اور اشاعت کا زمانہ جو ہے اس کا جمعہ ایک نشان ہے اور مسیح موعود کے زمانے کو بھی تبلیغ واشاعت کا زمانہ کہا گیا ہے۔جیسا کہ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَ دِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلَّه سے میں بیان کیا گیا ہے۔