خطبات محمود (جلد 16) — Page 193
خطبات محمود ۱۹۳ 11 سال ۱۹۳۵ء اگر دائمی حیات چاہتے ہو تو اشاعت احمدیت کے لئے ممالک غیر میں نکل جاؤ (فرموده ۱۵/ مارچ ۱۹۳۵ء) تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد درج ذیل آیات تلاوت فرما ئیں۔يأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلوةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ ذلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلوةُ فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللهِ وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً اَوْ لَهُوَا إِنْفَضُّوا إِلَيْهَا وَ ترَكُوكَ قَائِمًا- قُلْ مَا عِنْدَ اللهِ خَيْرٌ مِّنَ اللَّهْوِ وَ مِنَ التِّجَارَةِ وَاللَّهُ خَيْرُا لرَّازِقِينَ لَ فرما یا:۔سارے قرآن کریم پر نظر ڈالنے سے یہ بات واضح اور روشن ہو جاتی ہے کہ اس کی کوئی دو آیتیں بھی آپس میں بے جوڑ نہیں بلکہ شروع سے لے کر آخر تک قرآن کریم اسی طرح پر دیا ہوا ہے جس طرح موتیوں کا ہار پر ویا ہوا ہوتا ہے۔ہر آیت جو آتی ہے وہ اپنی پہلی آیت سے تعلق رکھتی ہے اور ہر آیت جو گزر جاتی ہے وہ اپنے بعد میں آنے والی آیت سے ربط رکھتی ہے۔پھر ہر سورۃ کے بعد دوسری سورۃ ایک خاص غرض اور مقصد کے لئے رکھی ہوئی ہے اور یہ التزام سارے کے سارے قرآن مجید میں پایا جاتا ہے۔یہ سورۃ بھی اس التزام سے مستثا نہیں ہو سکتی۔اور جو قانون سارے قرآن کریم میں