خطبات محمود (جلد 16) — Page 530
خطبات محمود ۵۳۰ سال ۱۹۳۵ء تحریک جدید کیلئے اس سال چندہ کی تحریک نہیں کروں گا اور وہ اس بناء پر بہت خوش ہوئے کہ اس تحریک سے چندہ عام کی ادائیگی میں سُستی پیدا ہو گئی ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کا رکن جماعت کے سستوں کا بوجھ محسوس کرنے لگ گئے ہیں لیکن میں نے گزشتہ سال یہ اعلان کر دیا تھا کہ اب میں شستوں کی پرواہ نہیں کروں گا اور جو مستعد ہیں اُن کو آگے لے جاؤں گا ۔ ہم سونے والوں کو جگائیں گے مگر جو نہیں جاگیں گے ان کو چھوڑتے جائیں گے۔ پچھلے سال میں نے بتایا تھا کہ میں نے جس قربانی کا مطالبہ کیا ہے یہ بہت ہی کم ہے۔ آئندہ کے لئے جو سکیم میرے مد نظر ہے وہ بہت بڑی قربانیوں کا تقاضا کرتی ہے اور اب یہی ہو گا کہ کمزوروں کے متعلق ہم یہی کہیں گے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے اور جو باقی ہیں ان کو آگے بڑھا لے جاؤں گا اور اس صورت میں خواہ دس آدمی بھی میرے ساتھ ہوں انجام کا رفتح انہی کی ہوگی ۔ پس ان معاملات میں اب میں نہ ناظروں کی پرواہ کروں گا نہ انجمن کی ، نہ افراد کی اور نہ جماعتوں کی اور نہ مشوروں سے کام کروں گا ۔ اب تو یہی ہے جو ہمارے ساتھ چل سکتا ہے چلے اور جو نہیں چل سکتا وہ پیچھے رہ جائے ۔ اس پوزیشن میں اب میں کوئی تبدیلی کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں حتی کہ فتح کا دن آ جائے اُس وقت تک میں اب کسی کا لحاظ نہیں کروں گا ۔ لوگ کہتے ہیں کہ ڈرانا نہیں چاہئے مگر میں کہتا ہوں کہ جو ڈرنے والے ہیں وہ بے شک ڈر جائیں بلکہ میں تو یہ کہتا ہوں کہ تین سال کی شرط ہی ضروری نہیں ممکن ہے کہ یہ تحریک مستقل ہی ہوا اور اس سے بھی زیادہ قربانیوں کی ضرورت پیش آئے جو ان کو اپنے اوپر بوجھ سمجھتا ہے وہ الگ ہو جائے اب قربانیوں کا مطالبہ زیادہ سے زیادہ ہو گا اور جو اس کو بوجھ سمجھتا ہے وہ نہ اُٹھائے حتی کے جو اُنگلی اُٹھا کر بھی کوئی اعتراض کرے گا میں اسے جماعت سے علیحدہ کردوں گا۔ بیشک مشوروں میں میں اب بھی دوسروں کو شامل کروں گا لیکن کروں گا وہی جو مجھے خدا تعالیٰ سمجھائے کیونکہ اب جنگ کا زمانہ ہے جب کمانڈ را زمانہ ہے جب کمانڈر انچیف وہی کرتا ہے جسے ضروری اور مناسب سمجھتا ہے اور بے ہودہ بحثوں میں وقت ضائع نہیں کرتا۔ میں ڈراتا نہیں ہوں لیکن جو ڈرتا ہے وہ بیشک ڈر جائے ۔ میں صرف یہ بتاتا ہوں کہ کمزور اگر چاہیں تو طاقت حاصل کر سکتے ہیں ۔ خدا تعالیٰ دُھویں کو نور میں تبدیل کر سکتا ہے ۔ اگر کسی کے دل میں خوف ہے یا وہ کمزوری محسوس کرتا ہے یا شکوک ہیں تو وہ مت سمجھے کہ نور حاصل نہیں کر سکتا ۔ اگر تمہارے