خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 359 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 359

خطبات محمود ۳۵۹ سال ۱۹۳۵ء جائدادوں کے چھن جانے سے سلسلہ کو کچھ نقصان پہنچے گا اگر تم دلیری سے سچائی پر قائم ہو جاؤ تو اسی دن تمام مخالفت مٹ جائے۔سچائی ایک تلوار ہوتی ہے جس کے مقابل پر کوئی طاقت نہیں ٹھہر سکتی۔سیّد عبد القادر صاحب جیلانی کا مشہور واقعہ ہے کہ جب وہ چھوٹے بچے تھے تو ان کی والدہ نے انہیں ماموں کے پاس بھجوایا تا کہ وہ انہیں کوئی پیشہ سکھلا دیں۔اُن کے والد فوت ہو چکے تھے ان کی والدہ نے میں چھپیس اشرفیاں پس انداز کی ہوئی تھیں وہ ان کی گدڑی میں سی دیں تاکسی اور کو اشرفیوں کا خیال نہ آئے اور وہ بحفاظت منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔اتفاقاً جس قافلہ میں وہ سفر کر رہے تھے اس پر راستہ میں ڈاکہ پڑا اور ڈاکوؤں نے سب مال و اسباب لوٹ لیا ان کی عمر چونکہ چھوٹی تھی ، اس لئے وہ ایک طرف گدڑی لئے کھڑے تھے۔ڈا کو پاس سے گذرتے مگر کسی کو خیال نہ آتا کہ اس کے پاس بھی کوئی قیمتی چیز ہو سکتی ہے لیکن ایک ڈاکو نے یونہی چلتے ہوئے پوچھ لیا کیا تمہارے پاس بھی کوئی چیز ہے؟ انہوں نے جواب دیا ہاں اس قد ر اشرفیاں ہیں اور وہ گدڑی میں سی ہوئی ہیں۔پھر کوئی دوسرا ڈا کو پاس سے گزرا تو اس نے بھی پوچھا ؟ وہ پھر کہنے لگے میرے پاس اتنی اشرفیاں ہیں اور گدڑی میں سی ہوئی ہیں اس پر ڈا کو آپس میں چہ میگوئیاں کرنے لگے کہ یا تو یہ لڑکا پاگل ہے یا اس کے پاس واقعی اشرفیاں ہیں۔آخر وہ انہیں اپنے سردار کے پاس لے گئے اور جب اس نے دریافت کیا تو کہنے لگے میری اماں نے مجھے اس قدر اشرفیاں دی تھیں ، اور گدڑی میں سی دی تھیں وہ میرے پاس موجود ہیں۔ڈاکوؤں کو پھر بھی اعتبار نہ آیا اور انہوں نے ہنسی ہنسی میں گدڑی کو کھولنا شروع کر دیا آخر اشرفیاں نکل آئیں۔وہ کہنے لگے بیوقوف لڑکے! تیری گدڑی کو تو کسی نے چھیڑا نہ تھا تو نے کیوں بتایا کہ میرے پاس اشرفیاں ہیں۔سید عبد القادر صاحب کہنے لگے مجھ سے انہوں نے پوچھا میں نے بتا دیا۔وہ کہنے لگے جب ہم نے پوچھا تھا تو تم انکار کر دیتے۔سید عبد القادر صاحب کہنے لگے اگر میں انکار کر دیتا تو یہ تو جھوٹ ہوتا۔آپ کے اس رویہ کا ان ڈاکوؤں پر اثر ہوا کہ انہوں نے اُسی وقت ڈا کہ سے تو بہ کی اور نیکی میں ترقی کرنے لگے کے اس کے متعلق ہمارے کسی پنجابی شاعر نے کہا ہے چوروں قطب بنایا ای تو سچائی انسان کو تباہ نہیں کرتی بلکہ اسے کامیاب کیا کرتی ہے لیکن اگر باوجود اس کے تم میں سے بعض کے نزدیک سچائی انسان کو تباہ کرنے والی ہے تو انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ ان کا خلیفہ ایسا ہی بیوقوف