خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 318 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 318

خطبات محمود ۳۱۸ سال ۱۹۳۵ء نے اپنے فضل سے انہیں بچا لیا۔اس فقرہ کے سوائے اس کے اور کوئی معنی نہیں کہ رومی حکومت نے سب حضرت مسیح ناصری کو صلیب پر لٹکایا تو اس نے ایک جائزہ مستحسن اور قابلِ تعریف فعل کیا اور اچھا کیا جو یہودیوں کے شور و غوغا کو سن کر عیسائیت کے بانی پر ہاتھ اُٹھایا۔یا تو ان لوگوں کو اتنا غصہ آتا ہے کہ اگر ہم حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کو وفات یافتہ کہہ دیں تو ان کے تن بدن میں آگ سی لگ جاتی ہے یا اب احمدیت کی مخالفت میں عقل اس قدر ماری گئی ہے کہ کہا جاتا ہے حضرت مسیح ناصری کو صلیب پر لٹکانے کا فعل جو رومیوں نے کیا وہ بہت اچھا تھا گو پورا اچھا کام نہیں کیا کیونکہ وہ بیچ رہے۔ان کا فرض تھا کہ اگر حضرت مسیح ناصری آسمان پر چلے گئے تھے تو رومی انہیں آسمان سے کھینچ لاتے اور اگر کشمیر چلے گئے تھے تو وہاں سے پکڑ لاتے اور ان کا اور ان کے سلسلہ کا خاتمہ کر دیتے تا کہ یہود کے اتحاد ملت میں فرق نہ آتا مگر انگریزوں سے تو بہر حال وہ زیادہ عقلمند تھے کہ انہوں نے اپنی طرف سے انہیں صلیب پر لٹکا دیا اور اب ڈاکٹر سرا قبال کو شکوہ ہے کہ انگریزوں نے اتنی جرات بھی نہ دکھائی اور بناوٹی طور پر بھی حضرت مرزا صاحب کو سزا نہ دی۔یہ بیان ہے جو ڈاکٹر سرا قبال نے دیا اور مسلمان خوش ہیں کہ کیا اچھا بیان ہے حالانکہ اس فقرہ کے سوائے اس کے اور کوئی معنی نہیں ہو سکتے کہ جیسے رومیوں نے حضرت مسیح ناصری سے سلوک کیا تھا ویسا ہی سلوک انگریزوں کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کرنا چاہئے تھا۔اگر اس فقرہ سے ہزارواں حصہ کم بھی کسی احمدی کے منہ سے نکل جاتا تو ایک طوفان مخالفت بر پا ہو جاتا اور احراری شور مچانے لگ جاتے کہ مسیح ناصری کی تو ہین کر دی گئی لیکن اب چونکہ یہ الفاظ اس شخص نے کہے ہیں جو ان کا لیڈر ہے اس لئے اگر وہ رومیوں کے مظالم کی تعریف بھی کر جائیں تو کہا جاتا ہے واہ واہ ! کیا خوب بات کہی۔احمدی رسول کریم ﷺ کی تعریف کریں تو آپ کی ہتک کرنے والے قرار پائیں اور یہ حضرت مسیح کی کھلی کھلی تو ہین کریں تو آپ کی عزت کرنے والے سمجھے جائیں۔یہ باتیں بتاتی ہیں کہ مسلمانوں کا ایک حصہ ایسے مقام پر پہنچ گیا ہے جہاں نجات اس کے لئے ناممکن ہوگئی ہے۔وہ ہماری دشمنی میں ہر چیز کو توڑنے کے لئے تیار ہے۔وہ ہماری عداوت میں اسلام پر تبر چلانے ، رسول کریم ﷺ کی عزت پر تبر چلانے اور پہلے انبیاء کی عزتوں پر تبر چلانے کے لئے بھی تیار ہیں اور صرف اس ایک مقصد میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں کہ جماعت احمد یہ کچل دی جائے لیکن جیسے اسلام اور رسول کریم ﷺ اور پہلے انبیاء پر جو تبر چلائے