خطبات محمود (جلد 16) — Page 24
خطبات محمود ۲۴ سال ۱۹۳۵ء خدمت اسلام کے لئے جماعت کا ہر فرد اپنی زندگی وقف کر دے فرموده ۱۱؍جنوری ۱۹۳۵ء) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔جمعہ کے لحاظ سے یہ ہندوستان کے لئے میری تحریکات کے مالی حصہ کا آخری جمعہ ہے۔اس وقت تک جو وعدے جماعتوں کی طرف سے موصول ہو چکے ہیں وہ ستر ہزار کے قریب ہیں اور جو رقوم آ چکی ہیں وہ ۲۳ ہزار کے قریب ہیں۔آج گیارھویں تاریخ ہے اور چار دن اور باقی ہیں جس کے بعد یہ تحریک ہندوستان کے لوگوں کے لئے ختم ہو جائے گی سوائے بنگال کے ، کہ بنگال کی جماعت میں سے جو بنگالی بولنے والا حصہ ہے اور درحقیقت وہی زیادہ ہے اس نے احتجاج کیا ہے کہ چونکہ ہمارے صوبہ کے نانوے فیصدی لوگ اردو نہیں جانتے اور ”الفضل میں شائع ہونے والے خطبات سے ہم آگاہ نہیں ہو سکتے اس لئے خطبات کا بنگالی زبان میں ترجمہ کرنے پر مہینہ ڈیڑھ مہینہ لگ جائے گا اور پھر ان کے شائع کرنے اور انہیں لوگوں تک پہنچانے کے لئے بھی وقت درکار ہے اس لئے انہوں نے زیادہ مہلت طلب کی ہے۔جس پر میں انہیں پندرہ مارچ یا پندرہ اپریل تک ( مجھے اچھی طرح یاد نہیں ) مُہلت دے چکا ہوں۔بنگال کی جماعت ایک غریب جماعت ہے اور جو تعلیم یافتہ جماعت ہے وہ میرے خطبات سے واقف ہو چکی ہے اس لئے میں سمجھتا ہوں بنگال میں اس تحریک کی اشاعت سے