خطبات محمود (جلد 16) — Page 559
خطبات محمود ۵۵۹ سال ۱۹۳۵ء دیا ہے کہ آخر میں بھی اس کے متعلق کچھ بولوں۔حکومت کا ایک ذمہ دار افسر ایک ایسے شخص کے پاس جو ان دنوں نظر بند ہے پہنچا اور اسے کہا کہ آپ نے جو اپنی فلاں تقریر میں ہز ایکسی لنسی کو امر سنگھ کہا تھا، یہ کیا آپ کو احمدیوں نے سکھایا تھا ؟ اُس نے اِس بات کا ذکر ایک احمدی سے کیا جس نے آج مجھے یہ بات سنائی۔اسی طرح مجھے شملہ سے ایک خط آیا ہے کہ ہماری جماعت کے ایک معزز رکن ایک ذمہ دار انگریز افسر سے ملنے گئے۔اس افسر نے کہا کہ آئیے کیسے آئے ؟ انہوں نے کہا آپ ہمارے دوست ہیں اس لئے ملنے آ گیا۔اس افسر نے کہا کہ یہ صحیح ہے میں آپ کا دوست تھا مگر معلوم نہیں آئندہ بھی ایسا رہ سکوں یا نہیں کیونکہ پنجاب گورنمنٹ کے افسروں سے گپ شپ کرتے ہوئے جماعت احمدیہ کے متعلق بعض عجیب باتیں سننے میں آرہی ہیں۔اسی طرح انگلستان سے خطوط آئے ہیں ان میں ایسی رپورٹوں کا ذکر ہے جن میں بلا وجہ ہم پر الزام تراشے گئے ہیں۔ان حالات سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت کے بعض افسر خواہ مخواہ ہم پر شہید گنج کے ایجی ٹیشن کا الزام لگا رہے ہیں اور بعض خلاف اخلاق باتوں کو ہماری طرف منسوب کر رہے ہیں۔میں پہلے امر سنگھ والی بات کو لیتا ہوں۔میں وہاں موجود نہ تھا نہ مجھے کوئی معتبر روایت پہنچی ہے کہ ایسا ہوا۔مگر بہر حال کہا جاتا ہے کہ ایک شخص نے ہز ایکسی لنسی کی نسبت امر سنگھ کا لفظ استعمال کیا۔اگر کسی شخص نے ایسا کیا تو ہمارے نزدیک اس نے سخت غلطی کی۔اختلاف خواہ کس قدر ہو گالیاں دینا کسی صورت میں جائز نہیں ہوسکتا۔بعض دفعہ حقیقت کے اظہار کے لئے عیوب بیان کرنے پڑتے ہیں مگر نام بگاڑ نا درست نہیں ہو سکتا۔ہماری جماعت کی تعلیم واضح ہے ہم گالیوں ، استہزاء اور تمسخر کو جائز ہی نہیں سمجھتے۔اس میں شبہ نہیں کہ پنجاب گورنمنٹ کے بعض افسروں سے ہمارا اختلاف ہے۔انہوں نے ہم پر بلا وجہ بختی کی اور جماعت کو بد نام کرنے کی کوشش کی ہے مگر ہم نے آج تک ہز ایکسی لنسی کو کبھی اس میں ملوث نہیں کیا۔لیکن وہ تمام زیادتیاں جو ہم پر کی گئی ہیں اگر ثابت بھی ہو جائے کہ سب ان کی طرف سے ہی ہیں ، تب بھی ہمارا اصول یہی ہے کہ ہم تحقیر آمیز الفاظ استعمال نہیں کرتے۔اگر کسی نے یہ فعل کیا ہے تو ہم اسے حد درجہ اخلاق سے گر ا ہوا سمجھتے ہیں اور اگر کوئی احمدی گورنر کے متعلق اس قسم کا لفظ استعمال کرے اور گورنر کے لئے ہی نہیں کسی کے لئے بھی ایسا لفظ استعمال کرے تو ہم اسے نہایت ہی گرا ہو ا فعل کہیں گے۔میں عَلَى الْإِعْلَانُ کہتا ہوں کہ اس لفظ کے استعمال کی یا اور کسی سخت لفظ کے استعمال کی تحریک