خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 446 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 446

خطبات محمود ۴۴۶ سال ۱۹۳۵ء جھوٹ بول کر حکومت کے عذاب سے بچ گیا لیکن مرنے کے بعد وہ جس عذاب میں مبتلاء ہو گا اس کے مقابلہ میں حکومت کی سزا کچھ بھی حقیقت نہیں رکھتی۔پس ایسے لوگوں کے لئے دو باتیں لازمی ہیں یا تو حکومت سے سزا پائیں اور یا مرنے کے بعد خدا کے ہاتھ سے۔ایسے لوگ ذاتی طور پر بھی فائدہ میں نہیں رہتے یا تو ان کی عاقبت خراب ہوتی ہے اور یا پھر اسی دنیا میں برباد ہو جاتے ہیں۔آخر آج نہیں تو گل حکومت کو پتہ لگے گا اور وہ ضرور سزا دے گی۔غرض حکومت پر اس واقعہ کا اثر یہ ہوا کہ ایک اعلیٰ درجہ کی تعاون کرنے والی جماعت کو اس نے کھو دیا ہے اور اب وہ صرف قانون کی حد تک اس کے ساتھ تعاون کرے گا اور یہ بھی میرے مجبور کرنے پر ور نہ بعض احمدی تو ایسے جوش میں ہیں کہ شاید اس مسئلہ کو بھی بھول جائیں لیکن چونکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی ہے کہ میں جوش کی حالت میں بھی اصل راستہ کو نہیں بھولتا اس لئے میرے مجبور کرنے پر وہ تعاون کریں گے ورنہ بہت سے لوگ انتہاء پسند جماعتوں سے جا ملتے۔اس افسر نے جو یہ کہا کہ گل کہہ دیں گے بعض افسر غدار ہیں میں ضمناً اس کا بھی جواب دے دینا چاہتا ہوں اور اس کو اور اس کے ہم خیالوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ یہ کہنا کہ برطانوی حکومت اور برطانوی قوم اچھی ہے اور پھر اس کے ساتھ یہ کہنا کہ پنجاب گورنمنٹ کے بعض افسر غدار ہیں۔دونوں باتیں ایک وقت میں موجود ہو سکتی ہیں۔قوم کی تعریف کے یہ معنی نہیں کہ اس کے سارے افراد اچھے ہیں۔سب سے اچھی قوم تو رسول کریم اللہ کے صحابہ کی تھی مگر کیا اس وقت بُرے آدمی نہ تھے، کیا ان میں سے بعض کو قرآن کریم میں منافق نہیں بتایا گیا ؟ پس اگر یہ اعتقا در کھتے ہوئے کہ رسول کریم ﷺ کے گرد جو لوگ جمع ہوئے وہ بہترین لوگ تھے یہ کہنے سے کہ ان میں سے بعض منافق بھی تھے کوئی حرج نہیں ہوتا تو اگر میں یہ کہوں کہ برطانوی قوم اچھی ہے مگر اس کے بعض افسر غذار ہیں تو کیا حرج ہے۔پھر میں اپنی جماعت کے متعلق سمجھتا ہوں کہ وہ بڑی اعلیٰ درجہ کی تربیت یافتہ اور بلند اخلاق کی مالک ہے لیکن اس کے باوجود کئی خطبات میں یہ بیان کر چکا ہوں کہ اس میں بعض منافق بھی ہیں۔اگر میں ایک ہی وقت میں یہ بھی کہہ سکتا ہوں کہ جماعت احمد یہ اخلاق شرافت اور قابلیت میں بہت بلند درجہ رکھتی ہے اور یہ بھی کہ اس میں بعض منافق بھی ہیں تو یہ کیوں نہیں کہہ سکتا کہ برطانوی قوم بہت اچھی ہے مگر پنجاب گورنمنٹ کے بعض افسر غذا ر بھی ہیں۔غالباً ان صاحب کو کثرت کا ر کی وجہ سے اپنی تاریخ کے مطالعہ