خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 401 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 401

خطبات محمود ۴۰۱ سال ۱۹۳۵ء اشتعال انگیز حالات کے متعلق جماعت احمدیہ کو ضروری نصائح (فرموده ۱۲ جولائی ۱۹۳۵ء) تشہد ، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- چونکہ آج بارش ہو رہی ہے اور بادل چھائے ہوئے ہیں ، رستے خراب ہیں اس لئے میں عصر کی نماز بھی جمعہ کے ساتھ اکٹھی کر کے پڑھاؤں گا۔اس کے بعد میں ایک ایسے معاملہ کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں جس کے متعلق ہماری جماعت کے جذبات اس وقت بہت بھڑ کے ہوئے ہیں ، ضروری ہے کہ میں اس کے متعلق اپنے خیالات ظاہر کر دوں۔پیشتر اس کے کہ میں اس مضمون کی طرف آؤں تمہیداً یہ بات کہنی چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو کئی طاقتیں دی ہیں جن میں سے ایک طاقت عقل کی ہے اور ایک طاقت جذبات کی ہے۔تمام انسانی کاموں میں عقل اور جذبات ساتھ ساتھ کام کرتے ہیں اور جس کام میں ان میں سے ایک چیز مفقود ہو جائے وہ خراب ہو جاتا ہے ، اگر جذبات کو دنیا سے مٹا دیا جائے تو خالی عقل کچھ بھی نہیں رہتی۔مثلاً عقل اس بات پر کوئی اعتراض نہیں کرتی کہ انسان اپنے مذہب کی مقدس کتاب کے اوپر بیٹھ جائے یا اسے گندی جگہ پر رکھ دے عقل کہے گی کہ اس کے اوپر کپڑا لپیٹ کر بے شک رکھ دو اس سے اس کتاب کو کچھ نقصان نہیں پہنچ سکتا یا اگر کوئی انسان مقدس کتاب کے اوپر بیٹھ جائے تو عقل کہے گی کہ اس میں کیا حرج ہے کتاب میں اس سے کوئی فرق