خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 376 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 376

خطبات محمود الله سال ۱۹۳۵ء تھے ؟ جب حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اعلان کیا کہ بادشاہت ان کے پیرووں کے ہاتھ میں آ جائے گی تو کیا اس کا یہ مطلب تھا کہ وہ موجود الوقت حکومت کی بغاوت کی تعلیم دے رہے تھے ، جب اللہ تعالیٰ سے خبر پا کر آنحضرت ﷺ نے یہ اعلان کیا کہ آپ کے دشمن ناکام و نامراد رہیں گے تو کیا آپ اپنے اتباع کو یہ تعلیم دے رہے تھے کہ مخالفوں کو ماردو؟ اسی طرح جب ہم یہ یقین کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی تائید ہمیں حاصل ہے اور ہمارے مخالف تباہ ہو جائیں گے جس طرح ان کی اخلاقی موت واقع ہوئی ہے اسی طرح جسمانی بھی ہوگی تو اس کا یہ مطلب کس طرح ہو سکتا ہے کہ قتل کی تحریک کی جا رہی ہے؟ کیا بہار کا زلزلہ ہم نے پیدا کیا اور کوئٹہ میں ہم نے تلوار چلائی ؟ یہ سب تباہیاں اللہ تعالیٰ کی طرف سے تھیں۔پس جب ہم دشمن کی ہلاکت کی خبر دیتے ہیں تو اس کے یہ معنی نہیں کہ انہیں تلوار سے ہلاک کر دیا جائے۔اگر کوئی حکومت اس کے معنی قتل لیتی ہے تو اسے چاہئے کہ پہلے سارے انبیاء کو قاتل قرار دے لے کیونکہ یہ باتیں سب نے کہی ہیں۔ایسے افسر کیوں ویدوں پر حملہ نہیں کرتے جب ان میں صاف الفاظ میں یہ دعائیں موجود ہیں کہ اے خدا ! ہمارے دشمنوں کو غارت کر دے، ان پر بجلیاں گرا کر انہیں ہلاک کر دے، ان کے بیل اور مویشی ماردے۔پس جو افسر ہماری ان باتوں پر اعتراض کرتے ہیں وہ ذرا جرات تو کریں ویدوں کے متعلق یہ بات کہنے کی کہ ان میں ہندوؤں کو یہ تلقین کی گئی ہے کہ غیر ہندوؤں کو قتل کر دیں ذرا جرات تو کریں یہ کہنے کی کہ قرآن کریم میں قتل کی تلقین ہے ، ذرا جرات تو کریں یہ کہنے کی کہ حضرت مسیح نے قتل کی تعلیم دی ہے۔جب کسی اور کے متعلق وہ ایسا نہیں کہہ سکتے تو کیا وجہ ہے کہ ہمارے متعلق کہتے ہیں۔کیا یہ اس لئے نہیں کہ وہ ہمیں قلیل التعداد اور کمزور سمجھتے ہیں اور اس طرح اخلاقی مجرم بنتے ہیں۔بہادر آدمی کبھی کمزور پر ہاتھ نہیں اُٹھا تا بلکہ اس کی مدد کرتا ہے۔جب ہم ایسی خبروں کا اعلان کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسا ہو گا۔وہ جس طرح چاہے گا ہمارے دشمنوں کو ہلاک کرے گا۔اب دیکھو کتنے لوگ ہیں جو ان پیشگوئیوں کے ماتحت خدائی ہاتھ سے تباہ ہوئے اور کتنے ہیں جو انسانی ہاتھوں سے۔اگر ایسی خبروں کے معنی قتل کی تحریک ہوتے ہیں تو کسی ایک کے قتل ہونے پر باقی ۹۹ کس طرح قتل ہونے سے بچ گئے ؟ فرض کرو کہ ہم قتل کی تحریک کر سکتے ہیں مگر کیا زمین کو حرکت دے کر زلزلہ بھی لا سکتے ہیں؟ طاعون اور ہیضے کے کیڑے بھی بھیج سکتے ہیں؟ کیا یہ چیزیں بھی ہماری تابع ہیں۔پس حکومت کا ہماری باتوں کو