خطبات محمود (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 508 of 555

خطبات محمود (جلد 15) — Page 508

خطبات محمود ۵۰۸ سال ۱۹۳۴ نو۔ہوا تھا وہ سب کا سب دے دیا ہے۔باہر کی جماعتوں میں سے بعض کے جواب آئے ہیں اور بعض کے ابھی نہیں آئے اور نہ ہی آسکتے تھے مگر بظاہر حالات معلوم ہوتا ہے کہ قادیان کی جماعت بڑھ جائے گی۔مجھے خوشی ہے کہ قادیان کی جماعت نے حسب دستور اس موقع پر بھی اعلیٰ درجہ کا نمونہ دکھایا ہے اور جو لوگ یہاں کے رہنے والوں پر اعتراض کیا کرتے ہیں ان یہ کافی جواب ہے کہ جب خدا کے دین کیلئے قربانی کرنے کا سوال پیش ہوتا ہے تو یہی سب سے زیادہ اعلیٰ نمونہ دکھاتے ہیں۔اس میں شک نہیں کہ باہر سے تکالیف کو دیکھ کر یہاں بعض منافق بھی آجاتے ہیں۔ان کے علاوہ یہاں چونکہ احمدیہ جماعت کی کثرت کی وجہ سے کچھ عرصہ پہلے بعض قسم کے مظالم سے لوگ بچے رہتے تھے ، اس وجہ سے بعض گھروں کی لوگ۔نسلوں میں خرابی پیدا ہو کر بعض جوانوں میں نفاق پیدا ہو گیا تھا مگر یہ لوگ بہت کم تعداد میں ہیں۔ان کے نمایاں نظر آنے کی وجہ یہ ہے کہ جیسے سفید رنگ کے کپڑے پر سیاہی کا ایک داغ بھی نمایاں دکھائی دیتا ہے مگر کالی چیز پر اگر توے کی ساری سیاہی کل دو تو بھی معلوم نہ ہوگی اسی طرح یہاں کے منافق بالکل اسی طرح نظر آتے ہیں جس طرح سفید کپڑے پر سیاہی کا دھبہ وہ اسی لئے نمایاں ہیں کہ یہاں سفیدی زیادہ ہے۔باہر کی جماعتوں کو یہاں کی جماعت پر ایک فضیلت ہے کہ وہ ہر وقت دکھوں میں رہتی ہیں اور اس وجہ سے وہاں منافق نہیں ٹھہر سکتے اور باہر کے دوست جب قادیان آتے ہیں تو یہاں کے منافق انہیں نمایاں نظر آتے ہیں جو ہر وقت اعتراض کرتے رہتے اور باہر سے آنے والوں کو غلط فہمیوں میں مبتلاء کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔باہر کی جماعتوں میں سے بھی بعض نے اخلاص کا عمدہ نمونہ دکھایا ہے اور بعض نے تو اتنی ہوشیاری سے کام لیا ہے کہ حیرانی ہوتی ہے۔مثلاً لاہور چھاؤنی کی جماعت کا وعدہ قادیان کی جماعت کے وعدہ کے ساتھ ہی پہنچ گیا تھا۔کوئی دوست یہاں سے خطبہ سن کر گیا اور اس سے سن کر دوست فوراً اکٹھے ہوئے اور تحریک میں شامل ہو گئے اور جس وقت مجھے قادیان والوں کی رپورٹ ملی، اس وقت لاہور چھاؤنی کی مل گئی۔مگر بعض جماعتیں لاہور چھاؤنی کے پہلو میں اور اس کے رستہ میں ایسی ہیں جنہوں نے تاحال توجہ نہیں کی۔یہ نستی یا مستی کا سوال ہے، خیبر کے جلد یا بدیر پہنچنے کا نہیں۔سرسری اندازہ یہ ہے کہ چودہ دن کے اندر اندر پندرہ ہزار کے قریب وعدے اور نقد روپیہ آچکا ہے جس میں سے چار ہزار کے قریب نقد ہے۔اور ابھی جماعت کا بہت سا حصہ خصوصاً وہ۔