خطبات محمود (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 257 of 555

خطبات محمود (جلد 15) — Page 257

خطبات محمود ۲۵۷ سال ۱۹۳۴ء کارکنان جماعت کو نہایت اہم اور ضروری ہدایات (فرموده ۲۱- ستمبر ۱۹۳۴ ء - بمقام قادیان) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- آج میں مرکزی کارکنوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ جب تک وہ اپنی اصلاح نہ کریں گے اُس وقت تک دوسروں کی اصلاح ہونا بہت مشکل ہے اس بارہ میں میرے سب سے پہلے مخاطب ناظران سلسلہ ہیں۔ناظروں پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہے کیونکہ وہ سلسلہ احمدیہ میں وہی حیثیت رکھتے جو دنیوی حکومتوں میں وزارتیں رکھتی ہیں۔جس طرح وزارتوں کی خرابی اور اصلاح سے ملک کی خرابی اور اصلاح وابستہ ہوتی ہے اسی طرح ناظروں کی خرابی اور اصلاح کے ساتھ جماعت کی خرابی اور اسی طرح اصلاح وابستہ ہے۔ایسے آدمی بہت کم ہوتے ہیں جن کا خدا تعالیٰ سے براہ راست تعلق ہو۔زیادہ تر ایسے ہی لوگ ہوتے ہیں جو بھیڑ چال چلتے ہیں۔اگر انہیں کہا جائے کہ دین کی خدمت کرو تو وہ بھی سوچیں گے کہ آیا اس حکم پر فلاں فلاں آدمی بھی عمل کر رہے ہیں یا نہیں۔اگر وہ دیکھیں کہ دوسرے لوگ بھی وہی کام کر رہے ہیں تو وہ بھی کرنے لگ جائیں گے اور اگر دیکھیں کہ اور کوئی کام نہیں کرتے تو وہ بھی نہیں کریں گے۔وہ خدا سے خدا کیلئے محبت نہیں کرتے بلکہ لوگوں کی پیروی میں خداتعالی کی محبت کا دم بھرتے ہیں۔جس شخص کا خدا تعالیٰ سے براہ راست تعلق ہو وہ یہ نہیں دیکھا کرتا کہ لوگ کیا کرتے ہیں یا کیا نہیں کرتے بلکہ وہ یہ دیکھتا ہے کہ خدا نے مجھ پر کیا ذمہ داری رکھی ہے۔اگر ساری دنیا مخالف ہو تو وہ پرواہ نہیں کرتا اور اگر دوسرے لوگ۔