خطبات محمود (جلد 15) — Page 519
خطبات محمود ۵۱۹ سال ۱۹۳۴ء غرض دوستوں کو چاہیے کہ جلسہ کے موقع پر کثرت کے ساتھ قادیان میں آکر یہ ثابت کردیں کہ مومن کو خدا تعالی سے جتنا دور کرنے کی کوشش کی جائے، اتنا ہی وہ زیادہ اس کی طرف راغب ہوتا ہے۔عربی میں کہتے ہیں الْإِنْسَانُ حَرِيصٌ عَلَى مَا مُنِعَ انسان کو جس چیز سے منع کیا جائے اس کی طرف اس کی رغبت بڑھتی ہے۔پس جب دنیا کے متعلق انسان کا یہ خاصہ ہے تو جب خدا تعالیٰ سے مومن کو روکنے کی کوشش کی جائے تو اس کے اشتیاق میں کس قدر اضافہ ہونا چاہیئے۔پس دشمن کو اپنے عمل سے بتادو کہ جتنا زیادہ ہمیں قادیان آنے سے روکا جائے اتنا ہی زیادہ ہم آئیں گے اور سر کے بل آئیں گے اور کہ ہم اس کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے اور اس مقام پر ہر حالت میں پہنچ جائیں گے جسے خدا نے برکت دی ہے۔(الفضل ۳۰- دسمبر ۱۹۳۴ء) البقرة: ١٨٧١٨٦ ه بخاری باب كيف كان بدء الوحي إلى رسول الله کے مسلم كتاب صلوة الاستسقاء باب الدعاء في الاستسقاء (مفوما) القدر : ٣٢ البقرة: ۱۵۵ البقرة:١٤٩ شه ابوداؤد كتاب الصلوة باب الامام يكلم الرجل في خطبته بخارى كتاب التفسير تفسير سورة الحشر باب قوله ويؤثرون على انفسهم بنی اسراءیل ۷۳