خطبات محمود (جلد 15) — Page 454
خطبات محمود ۴۵۴ سال ۱۹۳۴ء دوسروں کو کھا جاتی ہے۔رسول کریم ﷺ نے مومنوں کی جماعت کو سانپ قرار دیا ہے ہے اصلی سانپ میں یہ عیب ہوتا ہے کہ وہ عقل نہ ہونے کی وجہ سے ہر ایک کو کاٹ کھاتا ہے مگر جب ایک سپاہی دشمن پر گولی چلاتا ہے تو اس کے اس فعل کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔کیا اُس وقت وہ سانپ والا ہی کام نہیں کرتا کرتا ہے۔مگر بے قصور شخص کے متعلق نہیں بلکہ کھلے دشمن کے متعلق اس لئے قابل قدر سمجھا جاتا ہے۔پس مومن کا کام دشمن کی طاقت کو توڑتا ہے اور اس کے فریب کے جال کو تباہ کرنا۔مگر اس سے پہلے وہ خود اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالتا ہے جب وہ ایسا کرلیتا ہے تو جو شخص ایسے مومن کے خلاف اٹھتا ہے وہ یا تو اس کے زہر سے مارا جاتا ہے یا اس کے تریاق سے بچایا جاتا ہے۔نواں مطالبہ اس سلسلہ میں یہ ہے کہ جو لوگ تین ماہ نہ دے سکیں کیونکہ بعض ایسے ملازم ہوتے ہیں جن کو اس طرح کی چھٹی نہیں ملتی جیسے مدرس ہیں یا جن کی تین ماہ کی رخصت جمع نہیں ہے یا جنہیں ان کا محکمہ تین ماہ کی رخصت نہ دینا چاہے ایسے لوگ جو بھی موسمی چھٹیاں یا حق کے طور پر ملنے والی چھٹیاں ہوں، انہیں وقف کردیں۔ان کو قریب کے علاقہ میں ہی کام پر لگا دیا جائے گا۔میں سمجھتا ہوں اگر دوست چھٹیوں کو ہی معقول طریق پر تبلیغ میں صرف کریں تو تھوڑے عرصہ میں کایا پلٹ سکتی اور رنگ بدل سکتا ہے۔ہر عقل مند کو ضرورت اس بات کی ہوتی ہے کہ اپنی طاقت کو صحیح طور پر استعمال کرے اور جب ایسا ہو تو بہت سی چیزیں جو دوسری صورت میں وقت کو ضائع اور طاقت کو کم کرنے والی ہوتی ہیں، طاقت کو بڑھا دیتی ہیں۔اب اگر ایک ہزار آدمی اس طرح تبلیغ کیلئے اپنی چھٹیاں دے تو قریباً سو مبلغ ایک وقت میں کام کرنے والے مہیا ہو سکتے ہیں۔اور اگر چار پانچ سال تک بھی یہ سلسلہ جاری رہے تو علاوہ مستقل مبلغوں اور ان لوگوں کے جو انفرادی طور پر تبلیغ کا کام کرتے ہیں واضح تبدیلی پیدا کرسکتے ہیں۔ان میں کھیتی باڑی کرنے والے لوگوں کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔دین کی تبلیغ کرنے کیلئے کسی مولوی فاضل یا انٹرنس پاس کی ضرورت نہیں۔یہ شرط تو میں نے ممالک غیر میں بھیجنے والوں کے متعلق لگائی تھی ورنہ بعض پرائمری پاس بھی بہت اچھی لیاقت رکھتے ہیں اور مڈل پاس بھی۔اور زمینداروں میں سے بھی ایف اے ، انٹرنس، مڈل اور پرائمری پاس مل سکتے ہیں۔اس طرح اگر چار ہزار آدمی بھی کام میں لگ جائیں تو اس کے معنی ہوں گے کہ تین سو سے بھی زائد مبلغ ایک وقت میں کام کرنے والے نئے مل گئے۔اتنے