خطبات محمود (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 212 of 555

خطبات محمود (جلد 15) — Page 212

خطبات محمود ٢١٣ ۲۴ سال ۱۹۳۴ء کامیابی اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ ذرائع کو استعمال کرنے سے ہو سکتی ہے (فرموده ۳- اگست ۱۹۳۴ء) تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- اللہ تعالیٰ نے ہر کام کیلئے کچھ وسائل مقرر فرمائے ہیں ان کو استعمال کئے بغیر یا ان کی نگہداشت کے بغیر کبھی کامیابی نہیں ہو سکتی۔اگر کوئی شخص چاہے کہ ان وسائل کو نظرانداز کر کے کامیاب ہو جائے یا انہیں استعمال تو کرے لیکن ان کی نگہداشت اور حفاظت نہ کرے اور کامیاب ہو جائے تو یہ بھی ناممکن ہے۔دعا بیشک ایک کام دینے والی اور نفع مند چیز ہے اور انفرادی طور پر اگر ذرائع کو دیکھا جائے تو سب سے اعلیٰ اور کامل ذریعہ دعا ہی ہے۔مگر دعا بھی سوائے شاذ کے ان طبیعی حالات کی قائمقام نہیں ہو سکتی جو اللہ تعالی نے کسی کام کے سرانجام پانے کیلئے مقرر فرمائے ہیں۔کسی بزرگ کے متعلق لکھا ہے کہ ان کی دعائیں بہت قبول ہوتی تھیں کوئی سپاہی ان کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ دعا کیجئے میرے ہاں بچہ پیدا ہو۔واپس جانے لگا تو آپ نے دیکھا کہ جس طرف سے آیا تھا اس سے مخالف سمت کو روانہ ہوا ہے۔انہوں نے اس سے پوچھا کہ کہاں جاتے ہو۔اس نے کہا میں فوج میں ملازم ہوں، رخصت پر گھر آیا ہوا تھا اور اب اپنی نوکری پر واپس جا رہا ہوں۔اس بزرگ نے کہا اگر تو نوکری پر جارہا ہے تو میری دعائیں کیا کام دے سکتی ہیں۔میری دُعا تو اس صورت میں کارگر ہو سکتی ہے کہ تو گھر پر رہے اور ان طبیعی ذرائع کا استعمال کرے جو اللہ تعالیٰ نے بچہ ہونے وہ