خطبات محمود (جلد 15) — Page 200
سال ۱۹۳۴ء خطبات محمود جماعت کو فتن سے محفوظ رکھنے کیلئے ضروری ہدایات - (فرموده ۲۷ - جولائی ۱۹۳۴ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-۔دنیا میں جتنے معاہدات ہوتے ہیں سب مشروط ہوتے ہیں اور معاہد گروہ یا معاہد افراد میں سے ہر ایک اپنے اوپر ایک ذمہ داری لیتا ہے اگر ایک اپنی ذمہ داری کو پورا کرتا ہے تو دوسرا بھی اس امر کا پابند ہوتا ہے کہ وہ اپنے متعلق ذمہ داری کو پورا کرے۔اور اگر ایک اپنی ذمہ داری کو ادا نہیں کرتا تو دوسرا بھی اس کی پابندی سے آزاد ہو جاتا ہے۔بائیبل میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد کے متعلق آتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے اسے ختنہ کا حکم دیا اور کہا کہ میرے اور تمہارے درمیان عہد ہے۔جب تک تم اس عہد پر قائم رہو گے خدا کا سلوک اور اس کا وہ وعدہ جو تمہاری ترقیات کے متعلق ہے یعنی نبوت، الہام اور خدا تعالی کا قرب، یہ تمہاری نسل میں قائم رہے گا لے۔یہ وعدہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دونوں نسلوں میں جاری رہا۔بنو اسحاق میں بھی اور بنو اسمعیل میں بھی۔- بنو اسماعیل کی تاریخ ہمارے سامنے نہیں لیکن رسول کریم ﷺ کے کلام سے معلوم ہوتا ہے کہ بنو اسماعیل میں اللہ تعالٰی کے انبیاء آئے اور قرآن کریم میں جو بعض انبیاء عرب کے بیان کئے گئے ہیں اگر ان میں سے کوئی ایک بھی حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بعد ہوا ہو تو قرآن کریم سے بھی اس کی تصدیق ہو جائے گی گو عام طور پر ان انبیاء کا زمانہ بہت پرانا بیان کیا گیا ہے جیسا کہ حضرت صالح اور حضرت ہود کا مگر یہ عربی نبی ہی تھے۔بہر حال قرآن کریم