خطبات محمود (جلد 15) — Page 199
199 سال ۱۹۳۴ نو میں نے تو بد دیانتی کی تھی مگر دوسرے نے کمینگی کی ہے تو وہ اور بھی جرات پکڑ جاتا ہے۔اگر تقویٰ سے توجہ کی جائے تو گنگار پر بہت اچھا اثر ہوتا ہے۔پس اصلاح کی کوشش اُس وقت کرنی چاہیئے جب کوئی بغض نہ ہو۔اور اگر اس رنگ میں کام کیا جائے تو ضرور لوگوں کی اصلاح ہو سکتی ہے۔اور اس سے گنہگار متاثر ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم اصلاح اعمال کر سکیں ہماری نیتوں کو صاف کردے اور ہمیں ایسا نمونہ پیش کرنے کی توفیق دے جو اپنی ذات میں لوگوں کی اصلاح کا موجب ہو۔له بخاری کتاب المغازی باب غزوة احد (الفضل ۹ - ستمبر ۱۹۳۴ء) له بخاری کتاب المغازی باب مَا أَصَابَ النَّبِي الةِ مِنَ الحِرَاحِ يَومَ أُحَدٍ