خطبات محمود (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 38 of 555

خطبات محمود (جلد 15) — Page 38

خطبات محمود ۳۸ مصیبت زدگان کی مدد کرو (فرموده ۲- فروری ۱۹۳۴ء) سال ۱۹۳۴ تو تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔سے قلیل سے ایک۔حصہ حصہ جلسہ سالانہ کے موقع پر میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وحی کے متعلق تقریر کی تھی۔وہ نوٹ جو میں نے اُس موقع پر بیان کرنے کیلئے تیار کئے تھے، ان میں ہی بیان کر سکا تھا اور وقت کی تنگی کی وجہ سے جو حصے بیان نہ کر سکا ان میں بھی تھا کہ آپ کے الہامات کو سمجھنے میں احباب کو ایک غلطی لگی ہے اور وہ یہ کہ بہت سے الہامات جو ایک شکل کے ہیں، ان کو ایک ہی واقعہ کے متعلق سمجھ لیتے ہیں حالانکہ وہ مختلف واقعات کے متعلق ہوتے ہیں اور ہم شکل الفاظ کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ایک قسم کے کئی واقعات ظاہر ہونے والے ہیں جو مختلف اوقات میں رونما ہوں گے۔پس دس یا بارہ الہامات جو بظاہر ایک ہی واقعہ کے متعلق خیال کئے جاتے ہیں وہ دراصل اپنی ذات میں مکمل پیشگوئیاں ہوتی ہیں۔اس ضمن میں ایک نوٹ زلزلہ کی پیشگوئی کے متعلق بھی تھا اور میں یہ بتانا چاہتا تھا کہ وہ الہامات جو زلزلہ کے متعلق ہیں انہیں غلطی سے ایک ہی زلزلہ کے سمجھ لیا گیا ہے حالانکہ وہ مختلف واقعات کے متعلق پیشگوئیاں ہیں۔بعض اور زلزلوں کے متعلق ہیں، بعض جنگ کے متعلق بعض دیگر قسم کی آفات اور طوفانوں کے متعلق ہیں بعض حکومتوں کے تغیرات کے متعلق ہیں۔غرض یہ کہ وہ پیشگوئیاں مختلف رنگ رکھتی ہیں۔متعلق میں نے ان کی علامتیں بھی نکالی تھیں مگر انہیں بیان نہ کر سکا۔