خطبات محمود (جلد 15) — Page 393
خطبات محمود ۳۹۳ سال ۱۹۳۴ء قربانیوں کا مطالبہ ہے جو گو چھوٹی چھوٹی ہیں مگر لمبی اور کافی عرصہ لینے والی ہیں۔چونکہ ممکن ہے اس سکیم کے سننے کے بعد بعض لوگ کہہ دیں کہ ہمارے لئے کام کرنا مشکل ہے اس لئے میں بتادینا چاہتا ہوں کہ اس سکیم کے بعد جو لوگ اپنے نام پیش کریں گے، وہی حقیقی طور پر قربانی کرنے والے سمجھے جائیں گے۔سکیم کی اہمیت ظاہر کرنے کیلئے میں دوسری بات یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ اس وقت ہمارے خلاف جو فتنہ ہے یہ صرف مذہبی نہیں، نہ صرف سیاسی اور نہ صرف اقتصادی ہے بلکہ یہ مذہبی بھی ہے اقتصادی بھی اور سیاسی فتنہ بھی۔یہ سیاسی مخالفت ہے اس لئے کہ ہم نے کانگرس کی پچھلے دنوں شدید مخالفت کی۔یہاں تک کہ کانگرس والوں نے خود تسلیم کیا کہ احمدیہ جماعت کی مخالفت مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ہمارے آدمی چونکہ خدا تعالیٰ کے فضل سے تمام ہندوستان میں پھیلے ہوئے ہیں اور وہ کام کرنا جانتے ہیں پھر ان کے اندر ایک حد تک استقلال بھی پایا جاتا ہے اس۔ہے اس لئے کانگرس کے لاکھ والنٹیئر ز جتنا کام کرتے ہیں، اتنا کام ہمارا ایک ہزار آدمی کر لیتا ہے اسی طرح ہمارا تھوڑا روپیہ ان کے بہت سے روپیہ کے مقابلہ میں کام دے کانگرس کی ناکامی اتنی واضح ہے کہ اس کے لیڈر محسوس کرتے ہیں کہ اس کی ناکامی میں بہت حد تک دخل احمدیہ جماعت کا بھی ہے۔پھر یہ اس لئے بھی سیاسی فتنہ ہے کہ عام طور پر اسلامی مسائل کی وجہ سے مسلمانوں میں جوش پیدا کر کے ان کی سیاست کو تباہ کیا جاتا تھا جیسے خلافت کا مسئلہ پیدا کیا گیا، ہجرت کا سوال اُٹھایا گیا، یا میکلیگن کالج کا جھگڑا پیدا کیا گیا ان پر ایک مذہبی رنگ چڑھایا گیا تھا جسے اُتار کر ہم نے رکھ دیا اور بتا دیا کہ یہ مذہبی نہیں بلکہ سیاسی تحریکیں ہیں۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ہمیں ہر تحریک میں آگے آنا پڑا اور ہر تحریک کے وقت ہم نے اصل حقیقت کو بے نقاب کیا۔غرض مسلمانوں کی ہجرت کا پول ہم نے کھولا خلافت کے متعلق غلط جوش کے دنوں میں ہم نے ان کی صحیح راہنمائی کی، میکلیگن کالج کے جھگڑے کے وقت ہم نے صحیح طریق عمل بتایا اور لوگوں پر ظاہر کیا کہ یہ مذہب کے بہانے سے سیاسیات میں طاقت حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ سیاسی طرز کے مسلمانوں نے سمجھا کہ جب تک یہ جماعت موجود ہے اس وقت تک ہم سیاسی طور پر مسلمانوں کو بیوقوف نہیں بناسکتے پس وہ بھی ہمارے مخالف ہو گئے۔تیسری مثال اس کی وہ شور ہے جو پچھلے دنوں کمیونل ایوارڈ یعنی فرقہ وارانہ تصفیه حقوق کے نام سے اٹھا۔سکھوں اور جاتا ہے۔یہ