خطبات محمود (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 362 of 555

خطبات محمود (جلد 15) — Page 362

خطبات محمود ۳۶۲ ۳۵ جماعت احمدیہ سے تین مطالبے (فرموده ۹- نومبر ۱۹۳۴ء) سال ۱۹۳۴ء تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- اس وقت ہماری جماعت کے خلاف مذہبی اور سیاسی جماعتوں کا اجتماع ہو رہا ہے۔اور چونکہ ہمارے خلاف صرف ایک مذہب کے ہی لوگ نہیں بلکہ تمام مذاہب کے لوگ ہمارے مخالف ہیں اس لئے ہر شخص کسی نہ کسی رنگ میں ہمیں تکلیف دینا چاہتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق ایک مقدمہ کے دوران میں آریوں کی ایک انجمن نے آریہ مجسٹریٹ سے کہا کہ انہیں ضرور سزا ملنی چاہیئے۔اس قسم کی مذہبی انجمنیں ہمارے خلاف بھی ہیں اور چونکہ ہمارے ضلع میں ہندوستانی عملہ اکٹھا ہو گیا ہے اس لئے مذہبی طور پر بھی اس کے ایک حصہ پر دباؤ ڈالا جاسکتا ہے کہ وہ ہماری جماعت کی مخالفت کرے اور یہ خیال کرے کہ اس موقع پر احمدیہ جماعت کو نقصان پہنچانا مذہباً ایک نیک کام ہو گا اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ گورنمنٹ کی موجودہ دخل اندازی بھی احراری دخل اندازی سے وابستہ ہے اور بغیر جاننے کے حکومت ان افسروں کی رائے سے متأثر ہوتی ہے جو موجودہ احراری فتنہ میں دل سے احراریوں کے طرفدار اور ہمارے مخالف ہیں۔پس در حقیقت یہ ساری تکالیف خواہ حکومت کی کی طرف سے ہوں خواہ رعایا کی طرف سے ایک ہی زنجیر کی مختلف گڑیاں ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ ہم نہایت ہوشیاری سے ان کا مقابلہ کریں اور اسی لئے میں نے اللہ تعالی سے متواتر دعا کرتے ہوئے اور اس کی طرف سے مبشر رویا حاصل کرتے ہوئے ایک سکیم تیار کی ہے جس کی۔