خطبات محمود (جلد 15) — Page 276
خطبات محمود ۲۷۶ ۳۲ وقت آگیا ہے کہ ہم اس رنگ میں قربانیاں کریں جو بہت جلد نتیجہ خیز ہوں (فرموده ۱۹- اکتوبر ۱۹۳۴ء) سال ۱۹۳۴ء تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- سب سے پہلے تو میں ان تمام مبلغین کو جو اس وقت قادیان میں موجود ہیں ہدایت دیتا ہوں کہ وہ نماز جمعہ کے معاً بعد تاکہ گاڑی نہ چھوٹ جائے میری کوٹھی دار الحمد واقع محلہ دارالانوار میں فوراً میرے پاس آئیں کیونکہ بعض ضروری کاموں کیلئے میں نے انہیں باہر بھنوانا ہے۔ یہ کام الیکشن کے متعلق ہے اور انہیں سرگودھا، جھنگ اور میانوالی کی طرف جانا ہو گا۔ ناظر دعوت و تبلیغ کو چاہیے کہ وہ فوراً ان کے کرایہ وغیرہ کا انتظام گاڑی کے جانے سے پہلے کردیں تاکہ انہیں آج ہی روانہ کیا جاسکے۔ اس کے بعد میں دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ گورنمنٹ نے بعض مصالح کے ماتحت جن کو میں تو درست نہیں سمجھتا لیکن بہر حال حکام نے اپنے بعض مصالح کے ماتحت یہاں اعلان کیا اور ہم نے ان کی اس خواہش کے ساتھ تعاون کرنے کا وعدہ کر لیا ہے کہ ان پانچ ایام میں بلکہ شاید ستائیس تاریخ تک کوئی شخص قادیان میں ہاتھ میں سوئی نہ رکھے۔ چنانچہ آپ لوگ دیکھتے ہیں کہ باوجود اس بات کے کہ ہماری خاندانی روایات یہی ہیں کہ ہم ہاتھ میں سوئی رکھتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی فرمایا کرتے تھے کہ ہم جب باہر نکلتے ہیں تو ہاتھ میں سوئی رکھتے ہیں، قانون کے احترام میں میں آج بغیر سوٹی کے آیا