خطبات محمود (جلد 15) — Page 134
خطبات محمود سال ۱۹۳۴ء سے خوب واقف رہتے تھے مگر اب تو میں نے دیکھا ہے زیادہ سے زیادہ چندہ لینے والے واقف ہوں گے کیونکہ ان کو ہر ایک کے پاس جانا پڑتا ہے مگر وہ واقفیت تربیت کیلئے مفید نہیں ہو سکتی بلکہ کمزور لوگ چندہ والے کو دیکھ کر ہی دوسرے رستے سے نکل جاتے ہیں لیکن امیر اگر ہر ایک سے واقفیت حاصل کرنے کی کوشش کرے تو اسے لوگ محسوس کریں گے اور اس کا اچھا اثر ہوگا۔پس ایک تو کارکنوں کا جلسہ کیا جائے بلکہ اور بھی دس پندرہ دوستوں کو اس میں شامل کرلیا جائے کیونکہ کارکن تھوڑے ہوتے ہیں۔اس کے بعد ایک جنرل میٹنگ کی جائے اور فرداً فرداً تبادلہ خیالات کر کے ہر ایک کے سپرد کام کیا جائے۔میں بھی شاید پانچ چھ دن یہاں ہوں اور جماعت اس سے فائدہ اُٹھا سکتی ہے۔احباب کو چاہیے کہ اس طرح کام کریں کہ جب میں پھر یہاں آؤں تو بجائے اس کے کہ پھر اسی بات کی طرف توجہ دلاؤں یہ دیکھوں کہ جن کے سپرد جو کام کیا گیا تھا، اسے انہوں نے پوری سرگرمی سے کیا ہے۔میرا خیال ہے کہ اگر صحیح طریق پر کام کیا جائے تو تھوڑے ہی عرصہ میں جماعت دگنی ہو سکتی ہے۔ممکن ہے میرا اندازہ غلط ہو اور میں نے بہت سرگرم کارکن دیکھے ہوئے ہوں۔کہتے ہیں خلفائے بغداد کے زمانہ میں ایک حجام کو کسی امیر نے پانچ صد اشرفیاں دیں وہ ہر وقت اُن کو ساتھ لئے پھرتا۔امراء دل لگی کیلئے اُس سے پوچھتے کہ سناؤ شہر کا کیا حال ہے تو وہ کہتا کہ بہت اچھا ہے کوئی کمبخت ایسا نہ ہو گا جس کے پاس پانچ صد اشرفیاں نہ ہوں۔آخر انہوں نے اُسے ستانے کیلئے ایسا کیا کہ جب وہ ایک امیر کے ہاں حجامت بنانے گیا تو اس کی تھیلی اُڑالی گئی۔اس کے بعد اس سے پوچھتے کہ شہر کا کیا حال ہے تو وہ کہتا کہ شہر بھوکا مر رہا ہے۔آخر اس کی تھیلی اسے دے دی گئی کہ یہ لے لو اور شہر کو بھوکا نہ مارو۔تو ممکن ہے مجھے غلط فہمی ہو بلکہ میری غلطی ہو لیکن اگر ڈگنا نہ سہی تو ڈیوڑھی یا سوائی ہی سہی، اور جماعت سوائی بھی ہر سال ہونے لگے تو چار سال میں دُگنی ہو سکتی ہے۔پھر ہمارے ملک میں تو شود در سُود کا رواج ہے اور کوئی وجہ نہیں تبلیغ میں ہم اسے مدنظر نہ رکھیں۔اس طرح پھر اس دگنی کا سوایا ہو گا اور دس سال میں جماعت دس ہیں گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔ترقی کیلئے رستہ کھلا ہے۔مگر افسوس کہ پوری توجہ نہیں کی جاتی اس لئے میں جماعت کے دوستوں کو بالعموم اور امیر صاحب جماعت لاہور کو بالخصوص اس طرف متوجہ کرتا ہوں۔وہ نوجوان آدمی ہیں اچھی طرح چل پھر سکتے اور کام کر سکتے ہیں۔یہ ان کی صحت کیلئے بھی مفید ہوگا کیونکہ جس کام سے۔