خطبات محمود (جلد 15) — Page 436
خطبات محمود سال ۱۹۳۴ء پہلے مطالبہ کو ملا کر یہ پچیس ہزار کا مطالبہ ہوا جس میں سے پندرہ ہزار کی فوری ضرورت ہے۔جماعت سے قربانی کا پانچواں مطالبہ یہ ہے کہ تبلیغ کی ایک سکیم میرے ذہن میں ہے جس پر سو روپیہ ماہوار خرچ ہو گا اور اس طرح بارہ سو روپیہ اس کیلئے درکار ہے جو دوست اس میں حصہ لے سکتے ہوں، وہ لیں۔اس میں بھی غرباء کو شامل کرنے کیلئے میں اجازت دیتا ہوں کہ وہ اس تحریک میں حصہ لینے کیلئے پانچ پانچ روپے دے سکتے ہیں۔جماعت سے قربانی کا چھٹا مطالبہ یہ ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ وقف کنندگان میں سے پانچ افراد کو مقرر کیا جائے کہ سائیکلوں پر سارے پنجاب کا دورہ کریں۔اور اشاعتِ سلسلہ کے امکانات کے متعلق مفصل رپورٹیں مرکز کو بھیجوائیں۔مثلاً یہ کہ کس علاقہ کے لوگوں پر کس طرح اثر ڈالا جاسکتا ہے، کون کون سے بااثر لوگوں کو تبلیغ کی جائے تو احمدیت کی اشاعت میں خاص مدد مل سکتی ہے، کس کس جگہ کے لوگوں کی کس کس جگہ کے احمدیوں سے رشتہ داریاں ہیں کہ ان کو بھیج کر وہاں تبلیغ کرائی جائے وغیرہ وغیرہ۔حصہ پانچ آدمی جو سائیکلوں پر جائیں گے، مولوی فاضل یا انٹرنس پاس ہونے چاہئیں۔تین سال کیلئے وہ اپنے آپ کو وقف کریں گے۔پندرہ روپیہ ماہوار ان کو دیا جائے گا۔تبلیغ کا کام ان کا اصل فرض نہیں ہوگا اصل فرض تبلیغ کیلئے میدان تلاش کرنا ہوگا، وہ تبلیغی نقشے بنائیں گے۔گویا جس طرح گورنمنٹ سروے (SURVEY) کراتی ہے وہ تبلیغی نقطہ نگاہ سے پنجاب کا سروے کریں گے۔ان کی تنخواہ اور سائیکلوں وغیرہ کی مرمت کا خرچ ملا کر سو روپیہ ماہوار ہوگا اور اس طرح کل رقم جس کا مطالبہ ہے ساڑھے ستائیس ہزار بنتی ہے۔مگر اس میں سے ساڑھے سترہ ہزار کی فوری ضرورت ہے جو دوست اس میں لے سکیں فوراً لیں۔عام چندے ان چندوں میں شامل نہیں۔اس تحریک میں بھی غرباء کو حصہ دلانے کیلئے میں اجازت دیتا ہوں کہ جو لوگ پانچ پانچ روپیہ اس مد میں مدد دے سکیں وہ بھی اس میں حصہ لے سکتے ہیں خواہ یکمشت یا پانچ روپیہ ماہوار کرکے۔ہاں جو لوگ اس سے کم حیثیت رکھتے ہیں وہ نہ میرے مخاطب ہیں اور نہ ان کے ثواب میں کمی آتی ہے کیونکہ خدا تعالی دلوں کو دیکھتا ہے۔اب آج کے خطبہ میں میں صرف یہ چھ مطالبات کرتا ہوں، بقیہ باتیں اگلی دفعہ بیان کروں گا۔ایک بات سادہ زندگی کے متعلق ہے جس میں جو مرد، عورت، بچے شامل ہونا چاہیں وہ اپنا نام مجھے لکھ دیں۔دوسرے وہ جو ۱/۵ سے ۱/۳ حصہ تک اپنی آمدنیوں میں سے وقف کر سکیں تین