خطبات محمود (جلد 15) — Page 162
خطبات محمود ۱۶۲ 19 سال ۱۹۲۳۴۲ء اللہ تعالیٰ کا حقیقی عبد بننے کی کوشش کرو (فرمودہ یکم جون ۱۹۳۴ء- بمقام لاہور) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- میری طبیعت صبح سے نزلہ، زکام اور سردرد کی وجہ سے خراب ہے۔اور میرا ارادہ تھا کہ میں نماز گھر پر ہی ادا کروں مگر پھر اس خیال سے کہ بہت سے دوست بیرونجات سے بھی آئے ہوئے ہیں، میں نے مناسب سمجھا کہ مسجد میں ہی نماز ادا کروں اور اختصار کے ساتھ خطبہ پڑھ دوں۔مجھے یہاں کی جماعت کے سیکرٹری تبلیغ کی طرف سے رپورٹ ملی ہے کہ لاہور کی جماعت نے میری ہدایات کے ماتحت تبلیغ کا کام شروع کردیا ہے اور کو تفصیلی رپورٹ مجھے نہیں ملی تا میں اندازہ کرسکوں کہ جو ہدایات میں نے دی تھیں اور تبلیغ کا نظام جو میں نے مقرر کیا ہے اسی کے مطابق کام شروع کیا گیا ہے یا اس سے علیحدہ مگر بہر حال جو رپورٹ ملی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دوستوں نے تبلیغی امور کی طرف توجہ کرتی ہے اور اگر اسی طرح کام کیا گیا تو نہ صرف اس سے اِنْشَاءَ اللہ جماعت کی ترقی ہوگی بلکہ خود جماعت کے دوست اپنے اندر اصلاح اور تزکیہ نفوس بھی محسوس کریں گے۔در حقیقت اللہ تعالیٰ نے ہمیں دنیا میں جس غرض کیلئے پیدا کیا ہے، وہ یہ ہے کہ ہم اپنی اصلاح کرتے ہوئے اس مقام تک پہنچ جائیں کہ اللہ تعالیٰ کے حقیقی عبد کہلا سکیں۔اگر یہ مقصد حاصل نہیں ہوتا تو پیدائش کی غرض پوری نہیں ہو سکتی۔وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُون میں اللہ تعالیٰ نے