خطبات محمود (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 6 of 555

خطبات محمود (جلد 15) — Page 6

خطبات محمود سال ۱۹۳۴ء نسبت بہت ہی کم ہے۔گورنمنٹ کی مردم شماری کی رو سے پنجاب میں احمدیوں کی تعداد چھپن ہزار ہے مگر یہ بالکل غلط ہے۔بعض جگہ دو دو تین تین سو کی جماعتیں ہیں مگر وہاں صرف دس پندرہ احمدی دکھائے گئے ہیں۔ایک جگہ عورتوں کی تعداد بچوں کی تعداد کا پندھرواں حصہ ہے۔ایک جگہ مرد کوئی نہیں صرف عورتیں ہی احمدی ہیں۔ایک جگہ مرد ہی مرد ہیں اور عورتیں بہت کم ہیں۔یہ سب اس رپورٹ کے غلط ہونے کا ثبوت ہیں۔ضلع گورداسپور میں جماعت پندرہ ہزار دکھائی گئی ہے حالانکہ اتنے احمدی صرف بٹالہ کی تحصیل میں ہی ہوں گے۔گل ضلع میں جماعت تیس ہزار کے قریب ہوگی لیکن سرکاری رپورٹ کو اگر ڈبل بھی کر لیا جائے تو بھی سارے ملک میں احمدیوں کی تعداد سوا دو لاکھ ہوگی۔اس میں شک نہیں کہ بعض جماعتیں ایسے مقامات پر ہیں جن کا ہمیں علم نہیں۔پھر بہت سے کمزور احمدی ہیں جو اظہار نہیں کرتے۔کئی جماعتیں ہماری نگرانی میں نہیں اور ان سب کو ملا کر جماعت کا اندازہ دس بارہ لاکھ کیا جاتا ہے۔ممکن ہے کم ہو یا زیادہ لیکن اگر دس ہزار بھی سال میں احمدی ہونے والے سمجھ لئے جائیں تو دس سال میں ایک لاکھ ہوں گے۔اور اڑھائی سو سال میں افزائش نسل کے ذریعہ اضافہ کو مد نظر رکھ کر بھی پچاس ساٹھ لاکھ ہوں گے اور ظاہر ہے کہ یہ کوئی ترقی نہیں۔ہم نے تین سو سال میں ساری دنیا کو احمدی بنانا ہے۔بادشاہ رعایا، پار یمینٹیں اور ان کے ممبر کالے گورے سب ہمارے قبضہ میں آنے والے ہیں اور باقی رہنے والے صرف خانہ بدوش لوگوں کی حیثیت میں ہونگے۔ظاہر ہے کہ اس منزل کو ر نظر رکھتے ہوئے ہمیں کس قدر محنت کی ضرورت ہے اور ہم نے اس حد تک کوشش نہیں کی جس حد تک کی جانی ضروری ہے۔اس میں کچھ شک نہیں کہ یہ اللہ تعالیٰ کا قول ہے جسے وہ ضرور پورا کرے گا۔لیکن جس کام کو فرشتے ہی کریں ہمارے لئے اس میں کیا خوشی ہو سکتی ہے۔انبیاء کی پیشگوئیاں ہوتی ہی اسی لئے ہیں کہ ان کے پورا کرنے میں مومنوں کا بھی حصہ ہو جائے وگرنہ خدا تعالی نے جو بتایا وہ تو ایسی قضاء ہے جو ہوکر رہے گی مگر اس کا منشاء یہ ہے کہ میں نے یہ دریا بہایا ہے تم بھی اس سے جس قدر فائدہ اُٹھانا چاہتے ہو اُٹھا لو۔اور پیشگوئیوں کی یہی غرض ہوتی ہے۔پس تبلیغ کا کام نہایت اہم ہے۔خصوصاً قادیان کی جماعت کو اس طرف خاص توجہ دینی چاہیے۔کیا یہ عجیب بات نہیں کہ ابھی تک قادیان میں ہزار کے قریب غیر احمدی موجود ہیں۔