خطبات محمود (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 10 of 346

خطبات محمود (جلد 14) — Page 10

خطبات محمود 7 سال ۱۹۳۳ء رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہو سکتا ہے فرموده ۲۷ - جنوری ۱۹۳۳ء) تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- آج غالبا رمضان کا آخری روزہ ہے۔چونکہ سنا گیا ہے کہ بعض جگہوں پر قادیان سے ایک دن پہلے روزہ رکھا گیا ہے، اس حساب سے اگر وہ روایت صحیح ہے تو آج تیسواں روزہ ہے۔رمضان جن برکات کا حامل ہے، ان میں سے سب سے بڑی برکت قرآن کریم ہے۔حدیثوں میں آتا ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہر ایک نیکی کے کام کا انعام الگ الگ ہے لیکن رمضان کا انعام میں خود ہوں اے۔اس کے معنی یہی ہیں کہ رمضان کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہوتا ہے۔اور دوسرے معنی اس کے یہ ہیں کہ قرآن رمضان میں نازل ہوا اور یہ خدا تعالیٰ کا نور ہے گویا رمضان کے ذریعہ دنیا کو خدا تعالیٰ ملا۔قرآن کریم میں ہے شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِى أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ له - پس یہ وہ بابرکت مہینہ ہے جس نے قرآن کریم حاصل کیا اور اس کے ذریعہ بندوں کو خدا سے ملادیا۔رمضان کے دن آئے اور چلے گئے۔کئی ایسے ہیں جنہیں اس کی برکات سے پورا فائدہ اٹھانے کا موقع ملا۔اور کئی ایسے ہیں جنہوں نے بوجہ بیماری یا سفر کے یا بوجہ بڑھاپے کے یا عورتوں نے بعض ایسے ایام کے جن میں شریعت نے خود روزہ رکھنے سے منع کردیا ہے یا ایام حمل یا رضاعت کے جو بچہ کو دودھ پلانے کے دن ہوتے ہیں اور روزہ رکھنے سے بچہ کو ہے، شریعت کی اجازت کے مطابق رمضان سے پورا فائدہ نہیں اٹھایا اور روزے