خطبات محمود (جلد 14) — Page 258
خطبات محمود ۲۵۸ سال ۱۹۳۳ء ہیں کہ انجمن کے کارکن خود کچھ کام کرنا نہیں چاہتے اور اپنا کام خلیفہ سے کرانا چاہتے ہیں۔یا پھر خدانخواستہ منافقوں کی کثرت ہے اس لئے مجھ سے تحریک کرنے کیلئے کہا جاتا ہے۔میں یہ دونوں باتیں پسند نہیں کرتا۔مجھے نہ تو یہ بات پسند ہے کہ عہدہ دار منافق ہوں۔وہ کام تو خود نہ کریں اور دوسروں سے کراکر اسے اپنا کام قرار دیں۔نہ یہ پسند ہے کہ یہاں منافقین ہوں۔ہماری کوشش یہ ہونی چاہیے کہ قادیان میں منافق نہ پائے جائیں۔ان کا وجود باہر برداشت کیا جاسکتا ہے لیکن قادیان میں برداشت نہیں کیا جاسکتا۔قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔رسول کے پاس منافق آئے کہ لڑائی میں شریک نہ ہونے کی اجازت دے دیں۔آپ نے اجازت تو دے دی مگر خدا تعالیٰ فرماتا ہے تو نے کیوں انہیں اجازت دی۔ہم مومنوں اور منافقوں میں امتیاز کرنا چاہتے ہیں اے۔اگر ہر کام کی تحریک خلیفہ سے کرائی جائے تو بھی مومن اور منافق میں امتیاز نہیں ہو سکتا۔ہمیں مومنوں اور منافقوں کا امتیاز ظاہر کرنا چاہیئے۔جب باہر کے لوگ ایک کام اپنے کارکنوں کی تحریک پر کر سکتے ہیں تو یہاں کے لوگ وہی کام کارکنوں کے کہنے پر کیوں نہیں کرسکتے۔انہیں بھی اسی طرح وہ کام کرنا چاہیے۔اگر یہاں کام کرنے والوں کیلئے حلقہ سیع ہے اور ایک کارکن سارے حلقہ میں کام نہیں کر سکتا تو زیادہ آدمی مقرر کر دیئے جائیں۔اول تو یہاں کی کثرت کے مقابلہ میں آسانیاں بھی زیادہ میسر ہیں۔جمعہ کے دن ساری جماعت کے لوگ ایک جگہ جمع ہوتے ہیں۔خطبہ جمعہ سے پہلے یا نماز جمعہ کے بعد ان میں بآسانی تحریک کی جاسکتی ہے۔پھر مختلف محلوں کی مساجد ہیں جہاں ہر محلہ کے لوگ نماز کے اوقات میں جمع ہوتے ہیں، ان مساجد میں جاکر تحریک کی جاسکتی ہے۔غرض یہاں اگر کام وسیع ہے تو کام کرنے کے وسائل بھی وسیع ہیں۔باہر کی جماعتوں کے لوگ جمعہ کے دن ہی جمع ہو سکتے ہیں۔اور اس دن بھی بعض ملازم رخصت نہ ملنے کی وجہ سے نہیں آسکتے۔اس لئے وہاں تحریک کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔لیکن یہاں کا کار کن جمعہ کے علاوہ ہر محلہ کی مسجد میں جاکر بھی جو تحریک کرنا چاہے کر سکتا ہے۔وہ صبح کی نماز کے وقت ایک محلہ میں چلا جائے اور وہاں تحریک کرے۔پھر ظہر کی نماز دوسرے محلہ میں جاکر پڑھے اور وہاں تحریک کرے عصر کی نماز تیسرے محلہ میں جاکر پڑھے اور وہاں تحریک کرے۔اسی طرح مغرب کی نماز چوتھے محلہ کی مسجد میں پڑھنے کے بعد وہاں تحریک کر سکتا ہے۔اور عشاء کی نماز کے وقت پانچویں محلہ کی مسجد میں تحریک کی جاسکتی ہے۔اس طرح وہ ایک دن میں کام