خطبات محمود (جلد 14) — Page 274
خطبات محمود سال ۲۱۹۳۳ سے مطالبہ کیا جاتا ہے وہ پہلے لوگوں کی قربانیوں سے بہت کم ہیں۔پھر میں نہیں سمجھ سکتا کہ وہ جماعت جسے آخری جماعت قرار دیا گیا ہو جس نے ایک نبی کے ہاتھ پر بیعت کی ہو، اس کے افراد اور خصوصیت سے وہ لوگ جو مرکز میں رہتے ہوں مالی قربانیوں میں نستی دکھائیں۔مرکز میں رہنے کا میں نے اس لئے ذکر کیا ہے کہ یہاں رہنے سے انسان پر نسبتاً زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ورنہ ہر شخص جو اس جماعت میں داخل ہے خواہ وہ مرکز میں رہتا ہو یا باہر کوئی وجہ نہیں کہ وہ ستی دکھائے۔پس ایک دفعہ میں پھر جماعت کو بیدار کر دیتا ہوں اور گو میرا یہ بیدار کرنا چنداں مفید نہیں۔کیونکہ اس طرح ثواب بیدار کرنے والے کو ہی ملتا ہے۔مگر اس لحاظ سے کہ شاید یہ آخری انتباہ مؤثر ہو میں اعلان کرتا ہوں کہ ناظر بیت المال نے چندہ کی ادائیگی کیلئے ایک میعاد مقرر کردی ہے۔اور گو میں نے انہیں کہا تھا کہ تین ماہ کے ختم ہونے پر میرے پاس رپورٹ کریں کہ کن کن جماعتوں نے چندہ نہیں دیا مگر اس وقت انہوں نے کہہ دیا کہ رپورٹ تیار تھی صرف پیش نہیں ہو سکی۔اور اب چھٹے مہینے کے خاتمہ پر بھی انہوں نے یہی کہا ہے کہ رپورٹ تو تیار ہے مگر پیش نہیں ہو سکی۔لیکن میں سمجھتا ہوں یہ محض ان کا وہم ہے۔میرے نزدیک رپورٹ مکمل طور پر نہ پہلے تیار تھی اور نہ اب تیار ہے۔لیکن بہر حال انہوں نے چندہ کی ادائیگی کیلئے ایک میعاد مقرر کردی ہے۔اس میعاد میں بھی جو لوگ یا جماعتیں چندہ نہیں دیں گی میعاد کے خاتمہ پر ان جماعتوں کے نام میرے سامنے پیش کئے جائیں گے۔اور میں اعلان کرتا ہوں کہ جو جماعتیں نادہندہ ثابت ہوں گی، مالی سیکرٹریوں کو فوراً تین ماہ تک کیلئے معطل کر دیا جائے گا۔اس تین ماہ کے عرصہ میں لوگوں سے چندہ وصول کرنا نئے سیکرٹریوں کا کام ہو گا۔لیکن گزشتہ بقایا کو وصول کرنا ان معطل شدہ سیکرٹریوں کے ذمہ ہوگا۔اگر وہ تین ماہ میں اس کام کو مرکز کی تسلی کے مطابق کر دیں گے تو انہیں ان کے عہدہ پر بحال کر دیا جائے گا ورنہ ایک سال تک انہیں اس عمدہ سے معطل رکھا جائے گا۔اور اس ایک سال کے عرصہ میں کسی جماعت میں انہیں کوئی عہدہ نہ دیا جائے گا۔میں سمجھتا ہوں کئی منافق قادیان کے بھی اور باہر کے بھی ایسے ہوں گے جو کہہ دیں گے چلو چھٹی ہوئی ، ہم کام کرنے سے بچ گئے۔لیکن میرے وہ مخاطب نہیں بلکہ ایسے لوگ ہیں جو اپنے پہلو میں سلسلہ کا درد رکھتے ہیں۔اور منافقوں کے متعلق تو میں خود چاہتا ہوں کہ انہیں جس قدر جلد ممکن ہو جماعت سے الگ کر دیا جائے میری زبردست خواہش ہے کہ مجھے