خطبات محمود (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 322 of 346

خطبات محمود (جلد 14) — Page 322

خطبات محمود الله له جماعت احمدیہ کی ترقی اور مولوی ثناء اللہ صاحب (فرموده ۲۹ دسمبر ۱۹۳۳ء) سال ۱۹۳۳ء تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔ چونکہ احباب میں سے بہت سے اس گاڑی میں جانے والے ہوں گے جو ساڑھے تین بجے یہاں سے روانہ ہوتی ہے، اس لئے میں جمعہ کی نماز کے ساتھ انشاء اللہ تعالیٰ عصر کی نماز بھی جمع کرا دوں گا تا دوستوں کو جانے کیلئے وقت مل سکے ۔ اسی طرح خطبہ بھی میں صرف چند منٹ ہی کہنا چاہتا ہوں تا دوستوں کی روانگی میں کوئی نقص واقع نہ ہو۔ اور یوں بھی میرے گلے میں چونکہ تکلیف ہے اس لئے زیادہ بلند آواز سے اور زیادہ دیر تک بولنا میرے لئے مشکل ہے۔ جس مضمون کے متعلق میں اس وقت کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں وہ ہے تو ایک اہم مضمون لیکن اس وقت میں اس کے متعلق صرف ایک دو مختصر باتیں ہی کہنا چاہتا ہوں ۔ کیونکہ اس کے متعلق ہمارے سلسلہ میں کافی لٹریچر موجود ہے۔ اور خود میں بھی ایک کتاب میں اس مسئلہ پر تفصیلی بحث کر چکا ہوں ۔اس کے متعلق اب تحریک مجھے اس لئے ہوئی کہ گل جو میں جلسہ میں شمولیت کیلئے گھر سے نکلا تو اُسی وقت کے قریب ڈاک آئی تھی۔ اُس ڈاک میں مجھے ایک اشتہار ملا جو مولوی ثناء اللہ صاحب کا تھا۔ اُس میں انہوں نے افسوس ظاہر کیا تھا کہ احمد یہ جماعت کی ترقی کے راستہ میں صرف ایک ہی روک ہے اور وہ میرا وجود ہے۔ میں بار ہا مولوی محمد علی صاحب کو بھی توجہ دلا چکا ہوں اور میاں محمود احمد صاحب کو بھی کہ وہ اس 320