خطبات محمود (جلد 14) — Page 187
خطبات محمود ING۔۲۱ زندگی حاصل کرنے کیلئے موت کا پیالہ پینا ضروی ہے فرموده ۲۵ - اگست ۹۱۳۳ء بمقام پالم پور) سال ۱۹۳۳ء تشد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- اللہ تعالی قرآن مجید میں ایک قوم کے لوگوں کے متعلق فرماتا ہے کہ وہ اپنے گھروں سے موت کے خوف سے نکلے۔انہوں نے چاہا کہ وہ زندگی حاصل کریں۔ان کی اس خواہش کو پورا کرنے کیلئے اللہ تعالی نے انہیں جو تدبیر بتائی وہ یہ تھی کہ تم اپنے لئے موت اختیار کرو۔ایک ایسی قوم جو موت سے بچنے کیلئے گھر سے نکلی' اسے قدرتی طور پر یہ علاج عجیب نظر آیا۔وہ لوگ حیران ہوئے اور ہونا چاہیے تھا۔جنہوں نے اپنا وطن خواہ وہ اختیار کردہ ہی ہو، املاک خواہ تھوڑے ہی ہوں، اپنی عزت یا رتبہ خواہ قلیل ہی ہو، اپنے جلیس، ہم صحبت ، دوست اور ملک جس کی وہ زبان سمجھتے تھے ، جہاں کے لوگ ان کی دیانت اور وہ ان کی دیانت سے واقف وہ تھے، سب کچھ چھوڑ دیا، صرف اس لئے کہ انہیں زندگی ملے اور وہ موت سے بچیں۔ایک ایسے ملک کی طرف چلے گئے جہاں کی زبان وہ نہیں جانتے تھے۔ان کی وہاں کوئی جائداد نہیں تھی۔وہاں کے لوگ ان کی دیانت اور یہ اُن کی دیانت سے واقف نہ تھے۔جہاں کے لوگوں کی نگاہ میں ان کے چھوٹے بڑے میں کوئی تمیز نہ تھی۔ان تمام وقتوں کو برداشت کرتے ہوئے جنگل بیابان میں غیر معروف جگہ پر ناواقف قوم میں چلے جانا معمولی قربانی نہ تھی۔اور یہ قربانی صرف اس لئے کی گئی تھی کہ انہیں جان بہت پیاری تھی ورنہ وہ اس ملک کو چھوڑتے ہی کیوں؟ مگر وہ جب وہاں پہنچے تو خدا تعالیٰ سے انہوں نے سوال کیا کہ وہ زندگی