خطبات محمود (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 186 of 346

خطبات محمود (جلد 14) — Page 186

خطبات محمود امور ۱۹۳۳ء اور نہ ہی کوئی قوم ترقی کر سکتی ہے۔اور نہ ہی اپنی ترقی پر قائم رہ سکتی ہے۔اگر کوئی قوم یہ دو ملحوظ رکھے تو تنزل کی طرف کبھی جاہی نہیں سکتی۔اس میں ضعف و اختلال پیدا ہو ہی نہیں سکتا۔یہ ظاہری اسباب اسے تنزل سے محفوظ رکھیں گے۔باطنی اسباب پر اگر غور کیا جائے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھی اسے تنزل سے بچائے رکھیں گے۔خدا تعالی اسے تباہ نہ ہونے دے گا إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِانْفُسِهِمْ ہے۔جب تک کوئی قوم اپنی حالت کو منزل سے بچانے کیلئے تدابیر پر عمل پیرا رہے گی اس وقت تک اللہ تعالی بھی اس کی حالت نہیں گرائے گا۔جب تک وہ اپنی ترقی کا راستہ کھلا رکھے گی اُس وقت تک خدا تعالیٰ بھی اُس کی ترقی کا دروازہ کھلا رکھے گا۔یہ خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ جو قومیں ترقی کی راہ پر گامزن رہیں وہ ترقی کرتی چلی جائیں۔له الفاتحة ) له الرعد: ۱۲ الفضل ۲۷ - اگست ۱۹۳۳ء)