خطبات محمود (جلد 14) — Page 157
خطبات محمود ۱۵۷ IA اللہ تعالیٰ کی محبت تمام کامیابیوں کی کلید ہے (فرموده ۱۶ - جون ۱۹۳۳ء) سال ۱۹۳۳ء تشد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- وہ ہے انسان کو اللہ تعالیٰ نے ایسے طور پر بنایا ہے کہ اگر غور سے دیکھا جائے تو وہ مقام جسے صراط کہتے ہیں اور جس کا نام حدیثوں میں جسرِ صراط آیا ہے۔اور جس کے متعلق آتا تلوار کی دھار سے بھی زیادہ باریک اور تیز ہے ا ، در حقیقت اسی دنیا میں انسان اس مقام پر کھڑا کیا گیا ہے۔ایک چھوٹی سے حرکت، ایک ذرا سی لغزش، ایک معمولی سی کمزوری ایک خفیف سا ضعف اُسے کہیں کا کہیں لے جاتا ہے۔رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں ایک انسان بظاہر نیک معلوم ہوتا ہے۔وہ جنتیوں کے سے عقیدے رکھتا اور جنتیوں کے سے کام کرتا ہے۔وہ اپنے اعمال کے زور اور طاقت سے جنت کے قریب ہوتا چلا جاتا یہاں تک کہ جنت کے دروازہ پر جا پہنچتا ہے۔تب خدا کی قدرت اُسے اُٹھاتی اور وہاں سے دور پھینک دیتی ہے یہاں تک کہ وہ دوزخ میں جاگرتا ہے۔پھر فرمایا اس کے مقابل میں ایک اور انسان بداعمالی میں مبتلا ہوتا ہے۔وہ بد اعمالیاں کرتا ہے اور ہر لمحہ دوزخ کے قریب ہوتا چلا جاتا ہے۔ہر قدم جو وہ اُٹھاتا ہے اسے دوزخ کے نزدیک کردیتا ہے یہاں تک کہ وہ اس کے دروازہ پر جاپہنچتا ہے۔اس کے اور دوزخ کے درمیان کوئی روک حائل نہیں رہتی مگر اچانک خدا کی حکمت اسے وہاں سے دور پھینک دیتی ہے اور وہ اپنے آپ کو جنت میں پاتا ہے ہے۔اس کے یہ معنی نہیں کہ خداتعالی ظالم بادشاہ