خطبات محمود (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 134 of 346

خطبات محمود (جلد 14) — Page 134

خطبات محمود سم ١٣ سال ۱۹۳۳ء ۱۵ ہمارے سپرد عظیم الشان کام کیا گیا ہے (فرموده ۲۶ - مئی ۱۹۳۳ء) تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- اللہ تعالیٰ نے اپنی بعض حکمتوں کے ماتحت جو ہمارے فہم اور ادراک سے بالا ہیں، جماعت احمدیہ کو ایک ایسے کام کیلئے چنا ہے جسکی عظمت اور بڑائی کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بات بالکل ناممکن نظر آتی ہے کہ اعداد و شمار کے لحاظ سے ایسی کمزور جماعت مال اور دولت کے لحاظ ایسی کمزور جماعت، علم اور تجربہ کے لحاظ سے ایسی کمزور جماعت اخلاق اور تربیت کے لحاظ سے ایسی کمزور جماعت اس کام کے دسویں بلکہ ہزارویں حصہ کو بھی کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ باوجود تمام سامانوں کے فقدان کے باوجود ہر قسم کے مخالف ذرائع کی موجودگی کے کہ ان میں سے بعض ہمارے اپنے ہاتھوں کے پیدا کردہ ہیں اور بعض حالات زمانہ کے اور بعض ہمارے دشمنوں کے پیدا کئے ہوئے ہیں، پھر بھی ہماری جماعت ترقی کرتی جاتی ہے۔لیکن ایسا صرف اللہ تعالی کے فضل سے ہو رہا ہے۔انسانی عقل انسانی فہم ان باتوں کو سمجھنے سے بالکل قاصر ہے۔جب ہماری کوتاہیوں کے باوجود جماعت اس رنگ میں ترقی کر رہی ہے جو حیرت انگیز ہے تو اگر ہمارے دوست اپنے آپ کو فرداً فرداً اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا مستحق بنالیں، تو پھر یہ ترقی کتنی شاندار کتنی سریع السیر اور زود رفتار ہو گی۔اس کا اندازہ بھی انسانی ذہن نہیں لگا سکتا۔ابھی تک ایک کثیر جماعت ہمارے احباب کی ست، غافل، بے پرواہ اور اپنے فرائض اور کتنی